66 views
السلام علیکم۔ مفتی صاحب اپنے ایک قریبی شخص فوت ہونے سے پہلے یہ بتائیں کہ َ زندگی بھر انہوں نے سجدہ تلاوت ادا نہ کیا۔  وہ فوت ہو گۓ۔ انکی طرف سے سجدہ تلاوت کا کتنا فدیہ ادا کیا جاۓ
asked Sep 12, 2023 in فقہ by abdulahad

1 Answer

Ref. No. 2571/45-3938

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  جس شخص کا اس حال میں انتقال ہو جائے  کہ اس کے ذمہ سجدہ تلاوت باقی ہوں تو اس پر ان سجدوں کے بدلہ فدیہ دینا واجب نہیں ہے، البتہ احتیاط اس میں ہے کہ  فدیہ دیدیا جائے تاہم صورت مذکورہ میں مرنے والے کے ذمہ کتنے سجدے واجب تھے معلوم نہیں، پھر انھوں نے اس سلسلہ میں کوئی وصیت بھی نہیں کی تو ان کے ورثہ کے ذمہ کوئی چیز صدقہ دینا لازم نہیں ہے، تاہم اگر ورثاء نے بطور صدقہ یا فدیہ کچھ دیدیا تو یہ ان کی جانب سے تبرع ہوگا جس کا اجر میت کو ملے گا اور امید ہے کہ ان سجدوں کا کفارہ ہوکر اللہ کے یہاں مقبول بھی ہو جائے۔متعلقین، میت کے لئے کثرت سے استغفار بھی کریں کہ اس سے سجدہ کی ادائیگی میں کوتا ہی ہوئی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Sep 21, 2023 by Darul Ifta
...