42 views
خواب میں قرآن کریم کو دیکھنا:
(۱۳۱)سوال:میں اپنے خواب کی تعبیر چاہتا ہوں: ایک رات خواب میں دیکھا کہ ہم اور ہمارے دوست صبح میں روڈ کے کنارے کھڑے تھے اور آپس میں باتیں کر رہے تھے، تبھی میں نے کچھ لڑکیوں کو دیکھا کہ وہ قرآن کریم کو اپنے سر پر اٹھا کر لے جا رہی ہے، جنہیں لگا کہ میں پہچانتا ہوں، پر صبح آنکھ کھلی، تو بالکل بھی یاد نہیں رہا کہ وہ لڑکیاں کون تھیں، برائے مہربانی آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کی اس خواب کی تعبیر مجھے بتائیں۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد جاوید، کشمیر
asked Sep 20, 2023 in فقہ by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:تعبیر اچھی ہے، خوشی میسر ہوگی، بیماری سے شفا ملے گی اور عبادت کی توفیق ملے گی ان شاء اللہ۔ علم وحکمت، میراث، امانت، روزی حلال، دین ودیانت کی بھی دلیل ہے۔ (۱)

(۱)حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مصحف کا دیکھنا پانچ چیزوں پر دلیل ہے:…  (۱) علم وحکمت (۲) میراث (۳) امانت (۴) روزی حلال (۵) دین ودیانت۔ (علامہ ابن سیرین، تعبیر الرؤیا، ’’باب میم مصحف وقرآن مجید‘‘: ص: ۵۴۴)
 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص174
answered Sep 20, 2023 by Darul Ifta
...