55 views
خواب میں مرحوم کے سامنے قرآن پڑھتے ہوئے دیکھنا:
(۱۳۳)سوال:میری دادی ماں کا جمعہ کو انتقال ہوگیا، میں نے خواب میں دیکھا کہ میری دادی ماں بستر پر بیٹھی ہیں اور ان کی بہن بھی (جن کا کچھ پندرہ دن پہلے انتقال ہوا) اور دادا (جو زندہ ہیں) وہ کچھ کام کررہے ہیں، یہ میرا پرانا گھر تھا۔ کچھ دیر بعد مجھے محسوس ہوا کہ یہ ہمارے پرانے گھر سے بہت دور نئے گھر کے قریب ہے، میری دادی ماں مجھے بتا رہی تھیں کہ میں اب بھی زندہ ہوں، پھر میں نے ان کے پاس قرآن پڑھنا شروع کردیا، جیسا کہ میں ان کی زندگی میں کرتا تھا، قرآن پڑھتے ہوئے میں نے محسوس کیا کہ غلط اثرات دور ہورہے ہیں، تعبیر بتائیں۔
نوٹ: جب میں چھوٹا تھا، تو میں اپنی دادی ماں کو قرآن سکھاتا تھا۔
فقط: والسلام
المستفتی: لئیق الرحمن، گجرات
asked Sep 20, 2023 in فقہ by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:اس خواب سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ دادی مرحومہ کو اللہ تعالیٰ نے بلند مقام عطا فرمایا ہے، اور مغفرت فرمادی ہے۔ اور اس کی خصوصی وجہ قرآن کریم سیکھنا ہے۔ اور یہ کہ باقی مذکورہ افراد بھی خوش وخرم ہیں۔(۱)

(۱) (سورۃ القرآن) التي تقرأ علی الأموات غالباً قرائتہا في المنام تدل علی موت المریض وقرائۃ سورۃ تصاریف المریض سرور وأفراح ورزق وتجدید۔ (العبد الغني بن إسماعیل، …بقیہ  …تعطیرالأنام: ج ۱، ص: ۱۵۰)
(قرآن) ہو في المنام قرائتہ من مصحف أمر ونہي وشرف وسرور ونصر۔ (ومن رأی) أنہ یقرأ القرآن ظاہراً من غیر مصحف، فإنہ رجل یخاصم في حق ودعواہ حق ویؤدي ما في یدہ من الأمانۃ ویکون مؤمناً خاشعاً یأمر بالمعروف وینہی عن المنکر۔ (العبد الغني بن إسماعیل، تعطیرالأنام: ج ۱، ص: ۲۷۲)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص175

answered Sep 20, 2023 by Darul Ifta
...