48 views
خواب میں کسی صحابیہ کو دیکھنا:
(۱۳۴)سوال:میں نے خواب میں ایک عورت کو دیکھا کسی نے بتایا کہ یہ صحابیہ ہیں۔ میں ان کے پاس گیا، میں نے ان سے کہا کہ مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سنائیے! انھوں نے مجھے ایک لمبی حدیث عربی میں سنائی، مجھے لگا کہ میں سمجھ گیا، میں نے ان کے اندر جو باتیں دیکھیں وہ یہ ہیں: (۱)  وہ بہت خوبصورت تھیں، (۲) میں بہت شرمیلا تھا، میں ان پر بھرپور نظر نہیں کرسکا، (۳) وہ اپنے حجاب کے ساتھ کچھ کررہی تھیں کہ اچانک میری نظر پڑی کہ ان کے بال پورے سفید ہیں، (۴) ان کے پیر کی بیچ والی انگلی پر خون لگا ہوا تھا، جبکہ کوئی زخم نہیں تھا۔ میرے خواب کی تعبیر بتائیں میں اس رات سے نارمل حالت میں نہیں ہوں۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد صفوا، محی الدین پور
asked Sep 20, 2023 in فقہ by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:یہ خواب خوش آئند ہے، خواب دیکھنے والے کو کوئی خوشی میسر آئے گی، درود شریف کثرت سے پڑھیں حالت نارمل ہو جائے گی۔ (إن شاء اللّٰہ)(۱)

(۱) ورؤیۃ الصحابۃ رضي اللّٰہ عنہم تدل علی  الخیر والبرکۃ علی حسب منازلہم ومقادیرہم المعروفۃ في سیرہم وطریقتہم وربما دلت رؤیۃ کل واحد منہم علی  ما نزل بہ، وما کان في أیامہ من فتنۃ أو عدل فمن رأی أنہ حشر مع أصحاب رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فإنہ من یطلب الاستقامۃ في الدین۔ (العبد الغني بن إسماعیل، تعطیرالأنام: ج ۱، ص: ۱۲)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص176

answered Sep 20, 2023 by Darul Ifta
...