58 views
وہ کون صحابی ہیں جن کو شیر نے قافلہ تک پہونچایا تھا؟
(۴۷)سوال:ایک صحابی جو قافلہ سے پیچھے رہ گئے تھے اور ان کو شیر نے اپنے اوپر سوار کرکے قافلہ تک پہونچایا تھا وہ کون صحابی تھے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد ارشد اشرف علی، گنگوہ
asked Sep 27, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:وہ حضرت سفینہ رضی اللہ عنہ تھے جو قافلہ سے پیچھے رہ گئے تھے تو شیر آگیا انہوں نے اس کو کہا: میں صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوں مجھ کو قافلہ سے ملنا ہے تو اس نے ان کو اپنے ساتھ لیجا کر قافلہ سے ملادیا تھا۔(۱)

(۱) وعن ابن المنکدر أن سفینۃ مولی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم أخطأ الجیش بأرض الروم أو أسر فانطلق ہاربا یلتمس الجیش فإذا ہو بالأسد۔ فقال: یا أبا الحارث أنا مولی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان من أمري کیت وکیت فأقبل الأسد لہ بصبصۃ حتی قام إلی جنبہ کلما سمع صوتا أہوی إلیہ ثم أقبل یمشی إلی جنبہ حتی بلغ الجیش ثم رجع الأسد۔ رواہ في شرح السنۃ۔ (مشکوۃ المصابیح، ’’کتاب الفتن: باب الکرامات، الفصل الثاني‘‘: ج ۲، ص: ۵۴۵، رقم: ۵۹۴۹)

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص235

answered Sep 27, 2023 by Darul Ifta
...