48 views
حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے جنازہ کی نماز؟
(۵۰)سوال:حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے جنازہ کی نماز ہوئی کہ نہیں؟ اگر ہوئی، تو کس نے پڑھائی؟
فقط: والسلام
المستفتی: محفوظ الرحمن، جھار کھنڈی
asked Sep 27, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی تھی؟ یہ بات تاریخ میں کسی جگہ وضاحت کے ساتھ نہیں ملتی، صرف اتنا ملتا ہے کہ اس وقت بہتر افراد شہید ہوئے تھے، ان تمام کو شہادت کے ایک دن بعد قریب کے گاؤں والوں نے دفن کیا تھا۔ (۲)

(۲) فقتل من أصحاب الحسین رضي اللّٰہ عنہ إثنان وسبعون رجلاً ودفن الحسین وأصحابہ أہل الغاضریۃ من بني أسد بعد ما قتلوا بیوم۔ (أبو الفداء ابن کثیر، البدایۃ والنہایۃ: ج ۸، ص: ۱۸۹)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص237

answered Sep 27, 2023 by Darul Ifta
...