57 views
حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہا کی سن ولادت
اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی سن خلافت:
(۵۲)سوال:(۱) حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی ولادت کس سن میں ہوئی؟
(۲) حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی ولادت کس سن میں ہوئی اور کیسے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا؟
(۳) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کس سن میں عہدہ خلافت پر متمکن ہوئے؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبدالعزیز، مظفرنگر
asked Sep 27, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:(۱) حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی ولادت عام الفیل کے تین سال بعد ۵۷۴ء میں ہوئی۔(۱)
(۲) جس سال ابرہہ بادشاہ نے بیت اللہ پر حملہ کیا اور اللہ تعالیٰ نے ابابیل پرندوں کے ذریعہ اپنے گھر کی حفاظت فرمائی اس واقعہ کے تیرہ سال کے بعد ۵۸۴ عیسوی میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی پیدائش ہوئی اور آپ نے بعمر ۲۷؍ سال اسلام قبول کیا۔(۲)
(۳) حضرت عثمان رضی اللہ عنہ یکم محرم الحرام ۲۴ھ کو خلیفہ منتخب ہوئے۔ اور آپ کو اسود تجیی نے ۳۵ھ بروز جمعہ کو شہید کیا، حضرت حکیم بن حزام نے نماز جنازہ پڑھائی، ہفتہ کی شب میں جنت البقیع میں دفن کئے گئے، آپ کی کل عمر ۸۲ سال ہوئی۔ (۳)

(۱) أبو الحسن علی بن أبي الکرم، الکامل في التاریخ: ج۲، ص: ۴۱۹۔
 (۲) جلال الدین السیوطي، تاریخ الخلفاء: ص: ۱۰۹۔
(۳) بدر الدین العیني، عمدۃ القاري: ج۳، ص: ۵۔


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص239

answered Sep 27, 2023 by Darul Ifta
...