46 views
حضرت عثمانؓ کی شہادت کے بعد، کیا حضرت حسینؓ کو خلفیہ بنایا گیا تھا؟
(۵۴)سوال:حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد، کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنادیا گیا تھا، جب کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ موجود تھے، اگر ان کو خلیفہ بنایا، تو اس کی کیا  صورت تھی، کسی علاقہ خاص کا یا جس طرح امیر المومنین ہوئے ہیں اسی طرح۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شفیق حسین، دہلی
asked Sep 27, 2023 in حدیث و سنت by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی، حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا گیا تھا، یہ آپ سے کس نے کہہ دیا، یا آپ نے کہاں دیکھ لیا کہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا گیا تھا، یہ غلط ہے۔(۱)

(۱) حیاۃ الحیوان میں لکھا ہے کہ: جب حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے، تو لوگ …حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ان سے کہا کہ ہمارے علم کے مطابق آپ سے زیادہ کوئی خلافت کا مستحق نہیں ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے انکار کیا، لیکن جب لوگوں کا اصرار ہوا، تو انہوں نے کہا کہ میں گھر میں خفیہ بیعت نہیں کر سکتا؛ چنانچہ لوگ مسجد میں جمع ہو گئے اور تمام مہاجرین وانصار آپ کی بیعت پر متفق ہو گئے۔ (حیاۃ الحیوان اردو: ج ۱، ص: ۲۰۱؛ تاریخ الخلفاء اردو: ص: ۲۱۹)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص241
answered Sep 27, 2023 by Darul Ifta
...