42 views
رضا خانی کی حقیقت کیا ہے؟
(۱۷)سوال:رضا خانی کون ہیں؟ ان کے نظریات کے بارے میں اہل حق کی کیا رائے ہے، وہ دائرہ اسلام میں داخل ہیں یا خارج، نیز ان کی نماز جنازہ پڑھنے والا گناہگار ہوگا کہ نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد حبیب، جموں
asked Sep 30, 2023 in مذاہب اربعہ اور تقلید by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:سوال میں اگر رضاخانی سے مراد وہی شخص ہے جو مولانا احمد رضا خان بریلوی کو اعلی حضرت مانتے ہیں تو اہل حق سے کچھ امور میں ان کا اختلاف ہے وہ مبتدع ہیں ان کے بعض نظریات سے اہل حق کو اتفاق نہیں ہے(۱) اس کے باوجود وہ اسلام سے خارج نہیں اس لئے ان کی نماز جنازہ پڑھنے والے گناہ گار نہیں ہیں۔(۲)

(۱) عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا، قالت: قال النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من أحدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو رد۔ (مشکوۃ المصابیح، ’’کتاب الإیمان: باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ، الفصل الأول‘‘: ج ۱، ص: ۲۷، رقم: ۱۴۰)
(۲) الذي تحرر أنہ لا یفتی بتکفیر مسلم أمکن حمل کلامہ علی محمل أو کان في کفرہ اختلاف ولو روایۃ ضعیفۃ۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب السیر والجہاد: باب أحکام المرتدین‘‘: ج ۵، ص: ۱۲۵)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص271

answered Sep 30, 2023 by Darul Ifta
...