275 views
اہل روافض کون ہیں، ان کا عقیدہ کیا ہے؟
(۲۷)سوال:اہل روافض کسے کہتے ہیں ان کا عقیدہ کیا ہے؟ اور ان کو فرقہ باطلہ میں  کیوں شمار کیا جاتا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: عنایت اللہ، بنگلہ دیش
asked Oct 2, 2023 in مذاہب اربعہ اور تقلید by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:شیعوں کو روافض کہتے ہیں۔ فقہاء نے ان کو مبتدع لکھا ہے، کفر کا فتویٰ ان پر نہیں ہے(۱)۔ البتہ جو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر بہتان لگاتے ہوں یا ضروریات دین میں سے کسی امر کے منکر ہوں، تو ان کے اس غلط عقیدے کی بناء پر ان پر کفر کا فتویٰ ہے۔ اور یہی فرقہ باطلہ ہے۔(۲)

(۱) وإن کان یفضل علیاً کرم اللّٰہ وجہہ علي أبي بکر رضي اللّٰہ عنہ لا یکون کافراً إلا أنہ مبتدع۔ (من جماعۃ علماء الہند: الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب السیر: الباب التاسع: في أحکام المرتدین، موجبات الکفر أنواع، ومنہا: ما یتعلق بتلقین الکفر‘‘: ج ۲، ص: ۳۷۶)
(۲) إن جبرائیل علیہ السلام غلط في الوحي أو کان ینکر صحبۃ الصدیق أو یقذف السیدۃ الصدیقۃ فہو کافر۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الجہاد: باب المرتد، مطلب مہم: في حکم سب الشیخین‘‘: ج ۶، ص: ۱۳۷۸)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص282

answered Oct 2, 2023 by Darul Ifta
...