47 views
کیا شیعہ اثنا عشریہ اسلام میں داخل ہیں؟
(۲۸)سوال: دنیا میں بسنے والے شیعہ خصوصی طور پر شیعہ اثنا عشریہ اسلام میں شامل ہیں یا خارج؟ ان کے ساتھ مسلمانوں جیسا سلوک کیا جائے یا غیر مسلم جیسا مثلاً ان کی بیٹیوں سے نکاح اور ان کے جنازوں میں شامل ہونا وغیرہ؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شعیب، مرزا پور
asked Oct 2, 2023 in مذاہب اربعہ اور تقلید by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ہماری معلومات کے مطابق غالی شیعہ اثنا عشریہ کی معتبر کتابوں میں جو ان کے عقائد مذکور ہیں ان کی وجہ سے وہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں، ان کی لڑکیوں سے نکاح وغیرہ سے گریز لازم ہے۔(۱)

(۱) یجب إکفار الروافض في قولہم برجعۃ الأموات إلی الدنیا وبتناسخ الأرواح وبانتقال روح الإلٰہ إلی الأئمۃ وبقولہم في خروج إمام باطن وہؤلاء القوم خارجون عن ملۃ الإسلام۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، کتاب السیر: الباب التاسع: في أحکام المرتدین، موجبات الکفر أنواع، ومنہا: ما یتعلق بالأنبیاء علیہم السلام‘‘: ج ۲، ص: ۲۷۷)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص283

answered Oct 2, 2023 by Darul Ifta
...