43 views
کیا قادیانی خارج از اسلام ہیں؟
(۳۱)سوال:ایک مسلم ملک کے تمام علماء دین قادیانیوں کو کافر قرار دیتے ہیں جب کہ قادیانی یہ کہتے ہیں کہ ہمارا عقیدہ ’’خاتم النبیین‘‘ کے بارے میں وہی ہے جو حضرت نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت قاری طیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ہے، جیسا: کہ اخباری کالم میں مصرح ہے ان کا یہ کہنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: رشید احمد قریشی، آگرہ
asked Oct 2, 2023 in مذاہب اربعہ اور تقلید by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:نصوص قطعیہ شرعیہ کے انکار اور اسلام مخالف عقائد کی وجہ سے باتفاق علماء حق قادیانی کافر اور خارج از اسلام ہیں۔ مذکورہ اخباری بیان مکر وفریب اور شعبدہ بازی ہے، مسلمانوں کو اپنے کفریہ عقائد کے جال میں پھنسانے کی سازش ہے، یہ بیان کوئی نئی بات نہیں ہے، اس طرح کی سازشیں اس جماعت کے بانی اور اس کے متبعین ابتداء سے کرتے چلے آرہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ایسی سازشوں سے ہم سب کی حفاظت فرمائے۔(۱)

(۱) {مَا کَانَ مُحَمَّدٌ أَبَآ أَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیّٖنَ ط وَکَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمَاہع۴۰}(سورۃ الأحزاب: ۴۰)…  عن أبي أسماء عن ثوبان، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: … وأنہ سیکون في أمتي کذابون ثلاثون کلہم یزعم أنہ نبي، وأنا خاتم النبیین لا بني بعدي۔ (أخرجہ أبوداود، في سننہ، ’’کتاب المہدي‘‘: ج ۲، ص: ۵۷۸، رقم: ۴۲۵۲)
عن ابن شہاب، عن محمد بن جبیر بن مطعم، عن أبیہ رضي اللّٰہ عنہ، قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: لي خمسۃ أسمائٍ: أنا محمد، وأحمد وأنا الماحي الذي یمحو اللّٰہ بہ الکفر وأنا الحشر الذي یحشر الناس علی قدمي وأنا العاقب۔ (أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب الفضائل: باب في أسمائہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم‘‘: ج ۲، ص: ۲۶۱، رقم: ۲۳۵۴)
قولہ: (ولک دعوی النبوۃ بعدہ وہوی) ش: لما ثبت أنہ خاتم النبیین علم أن من ادعی بعدہ النبوۃ فہو کاذب۔ (ابن أبي عز الحنفي، شرح العقیدہ الطحاوي: ج ۱۱، ص: ۱۶۶)
وقد أخبر تعالیٰ في کتابہ، ورسولہ في السنۃ المتواترۃ عنہ: أنہ لا نبي بعدہ، لیعلموا أن کل من ادعی ہذا المقام بعدہ فہو کذاب افاک دجال ضال مضل۔ (ابن کثیر، تفسیر إبن کثیر: ج ۶، ص: ۴۳۱)
ولا یجوز من الکفر إلا من أکفر ذلک الملحد (أي: غلام أحمد القادیاني) بلا تلعثم وتردد۔ (محمد أنور شاہ الکشمیري، إکفار الملحدین في ضروریات الدین: ج ۱، ص: ۱۰)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص287

answered Oct 2, 2023 by Darul Ifta
...