56 views
امام کو قادیانی کہنا:
(۳۳)سوال:بکر شہر کا امام اور قوم کا مقتدیٰ ہے، زید کو اس سے کچھ مخاصمت ہوگئی جس کی وجہ سے زید نے بکر کے بارے میں کہا کہ وہ قادیانی ہوگیا ہے، مسلمانوں کو اس سے تعلق نہ رکھنا چاہئے اور اس کے پیچھے نماز بھی نہ پڑھنا چاہئے اور اس سے نکاح بھی نہ پڑھوایا جائے، جب کہ امام صاحب پکے حنفی اور اہل سنت والجماعت میں سے ہیں۔ اس کا یہ کہنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: شمیم احمد، بجنور
asked Oct 2, 2023 in مذاہب اربعہ اور تقلید by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:کسی مسلمان سنی حنفی پر بلا تحقیق ایسی تہمت لگانا کہ وہ قادیانی ہوگیا ہے، گویا اس کو کافر کہنا ہے اور حدیث شریف میں ہے کہ اگر کسی کو بلا وجہ کافر کہا؛ جب کہ وہ ایسا نہ ہو، تو وہ کفر اس پر لوٹتا ہے جس نے کہا ہے؛ نیز حدیث میں ہے مسلمان کو گالی دینا فسق ہے۔ الغرض زید اس صورت میں فاسق ہے، اس کو توبہ کرنی چاہئے اور جس پر تہمت لگائی ہے اس سے معافی مانگنی چاہئے۔
’’قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إذا قال الرجل لأخیہ یا کافر فقد باء بہ أحدہما‘‘(۱) نیز حدیث شریف: ’’سباب المسلم فسوق وقتالہ کفر(۲) وقال اللّٰہ تبارک وتعالی: {ٰٓیأَیُّھَا الَّذِیْنَ أٰمَنُوْا لَا یَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسٰٓی أَنْ یَّکُوْنُوْا خَیْرًا مِّنْھُمْ وَلَا نِسَآئٌ مِّنْ نِّسَآئٍ عَسٰٓی أَنْ یَّکُنَّ خَیْرًا مِّنْھُنَّج وَلَا تَلْمِزُوْٓا أَنْفُسَکُمْ وَلَا تَنَابَزُوْا بِالْأَلْقَابِ  بِئْسَ الإِسْمُ الْفُسُوْقُ بَعْدَ الْإِیْمَانِ ج وَمَنْ لَّمْ یَتُبْ فَأُولٰٓئِکَ ھُمُ الظّٰلِمُوْنَ ہ۱۱}(۱)۔
(۱) أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الأدب: باب من کفر أخاہ بغیر تأویل فہو کما قال‘‘: ج ۲، ص: ۹۰۱، رقم: ۶۱۰۳۔
(۲) أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب الإیمان: باب خوف المؤمن من أن یحبط عملہ: ج ۱، ص: ۱۲، رقم: ۴۸۔
(۱) (سورۃ الحجرات: ۱۱)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص289

answered Oct 2, 2023 by Darul Ifta
...