55 views
قادیانی کی تعریف کرنے والے کا حکم:
(۳۶)سوال:جو لوگ غلام احمد قادیانی کو نہیں مانتے ہیں وہ اگر چہ قادیانی تو نہیں ہیں لیکن کسی دنیاوی مصلحت کی وجہ سے ان کی تعریف اس طرح کرتے ہیں کہ بڑے بااخلاق، مہمان نواز اور اپنی وضع کے پابندلوگ ہیں، تو ایسا شخص فاسق ہے یا مرتد ہے۔
فقط: والسلام
مولانا مقیم الدین قاسمی
دہلی
asked Oct 2, 2023 in مذاہب اربعہ اور تقلید by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:اگر ان کا عقیدہ قادیانی کو نبی ماننے کا نہیں ہے، تو وہ لوگ فاسق اور گناہ گار مسلمان ہیں، کیوںکہ قادیانی مرتد اور کافر ہیں، انکی تعریف اور ان کی دعوت کرنے والا فاسق ہے، مرتد اور کافر نہیںہے۔ چوںکہ قادیانی بے دین ہیں اور بے دین کی تعظیم کرنے والا فاسق ہو جاتا ہے۔(۱)

(۱) قال اللّٰہ تعالیٰ: {ولا ترکنوا إلی الذین ظلموا} إلیہم أدني میل … فسر المیل بمیل القلب إلیہم بالمحبۃ وقد یفسر بما ہو أعم من ذلک … ویشمل النہي حینئذ مداہنتہم وترک التغییر علیہم مع القدرۃ والتزي بزیہم وتعظیم ذکرہم ومجالستہم من غیر داع شرعي … فتمسکم النار …۔ (علامہ آلوسي، روح المعاني: ’’سورۃ الہود‘‘ ج ۷، ص: ۲۳۱)
عن أنس رضي اللّٰہ عنہ، إذا مدح الفاسق غضب الرب تعالیٰ واہتزلہ العرش، رواہ البیہقي في شعب الإیمان۔ (مشکوٰۃ المصابیح، ’’کتاب الأداب: باب حفظ اللسان والغیبۃ والشتم‘‘: ج ۲، ص: ۴۱۴، رقم: ۴۸۵۹)
عن حذیفۃ رضي اللّٰہ عنہ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال لا تقولوا للمنافق سید فإنہ إن یک سیداً فقد أسخطتم ربکم، رواہ أبوداود۔ (مشکوٰۃ المصابیح، ’’کتاب الأداب: باب الأسامي‘‘: ج ۲، ص: ۴۰۹، رقم: ۴۷۸۰)


فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص193

answered Oct 2, 2023 by Darul Ifta
...