43 views
اپنے گھر والوں کو چھوڑ کر دوسروں کو تبلیغ کرنا:
(۴۸)سوال:سعید باہر جاکر تو تبلیغ کرتا پھرتا ہے مگر اپنے گھر میں تبلیغ نہیں کرتا اس کے لئے کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد افتخار ، پہانی
asked Oct 15, 2023 in بدعات و منکرات by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:مذکورہ صورت میں سعید کو چاہئے کہ اپنے گھر میں بھی تبلیغ دین کرے؛ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا تھا کہ {وأنذر عشیرتک الأقربین} (۲)  کہ اپنوں کو خدا سے ڈراؤ؛ پس سعید کو چاہئے کہ اپنوں کو نظر انداز نہ کرے کہ وہ احق ہیں۔ (۱)

(۲) سورۃ الشعراء: ۲۱۴۔
(۱) ومعنی الآیۃ أن الإنسان إذا بدأ بنفسہ أولا وبالأقرب فالأقرب من أہلہ ثانیا لم یکن لأحد علیہ طعن البتۃ۔ (تفیسر خازن، سورۃ الشعراء: ج ۳، ص: ۳۳۳)
{قُوْٓا أَنْفُسَکُمْ وَأَھْلِیْکُمْ نَارًا} (سورۃ التحریم: ۶)


 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص348

answered Oct 15, 2023 by Darul Ifta
...