52 views
نمازیوں کے عشاء بعد مشورہ کے لئے بیٹھنے پر
امام صاحب کا نیند میں خلل ہونے پر اعتراض کرنا:
(۵۱)سوال:محلہ کے نمازی کافی ہیں بعد نماز عشاء کچھ لوگ مسجد میں بیٹھ کر فکر کرتے ہیں کہ لوگ نمازی کیسے بنیں اور کیسے ان کو نماز کے لئے بلایا جائے امام صاحب کہتے ہیں کہ اتنی دیر بیٹھنے میں میری نیند میں خلل ہوتا ہے تو تم اتنی دیر تک نہ بیٹھا کرو؟
فقط: والسلام
المستفتی: رئیس الدین، بڑوت
asked Oct 15, 2023 in بدعات و منکرات by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:صورت مسئول عنہا میں اگر لوگ اتنی دیر مسجد میں رہتے ہیں کہ امام صاحب کی نیند میں خلل ہوتا ہے، تو امام صاحب پر لوگوں کے ساتھ بیٹھنا لازم نہیں ہے تاکہ وہ فجر کی نماز کے وقت بآسانی بیدار ہوسکیں، امام کے سونے کے لئے الگ سے جگہ کا نظم کر دیا جائے۔(۱)

(۱) حامل القرآن رایۃ الإسلام فمن أکرمہ فقد أکرمہ اللّٰہ ومن أہانہ فعلیہ لعنۃ اللّٰہ۔ (علاؤ الدین علي بن حسام الدین، کنز العمال: ج ۳، ص: ۱۳۹)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص351

answered Oct 15, 2023 by Darul Ifta
...