87 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ :  مفتی صاحب
1)حضور ﷺ، سر مبارک پر  کون سا تیل استعمال  فرماتے تھے ۔ ، ناریل کا تیل، زیتون کا تیل، سرسون کا تیل،...؟
2) بازار میں بہت سے سرکے ہیں، سیب کا سرکہ، گنے کا سرکہ، انگور کا سرکہ، نان فروٹ سرکہ... آپ ﷺ کون سا سرکہ استعمال  کرتے تھے ؟
3) میں نے کہیں پڑھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ریحانہ کی خوشبو اور زریرہ کی خوشبو بہت پسند تھی۔ریحانہ کیا ہے، کن چیزوں سے بنی ہیں، کیا یہ پھول اس دنیا میں مل سکتے ہیں؟
asked Oct 18, 2023 in حدیث و سنت by Habeeeb Shaikh

1 Answer

Ref. No. 2639/45-4013

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  (1) حضور ﷺ کا اپنے سر مبارک پر تیل استعمال کرنا تو ثابت ہے البتہ کونسا تیل استعمال کرتے تھے اس کی صراحت کسی حدیث کی کتاب میں ہمیں نہیں ملی۔ تاہم زیتون کے تیل کوکھانے اور مالش میں استعمال کے متعلق  حدیث موجود ہے۔  (2) احادیث میں مطلق سرکہ کا استعمال مفید بتایاگیا ہے، اور اس کی ترغیب دی گئی ہے اور نبی ﷺ نے استعمال فرمایا ہے، مگر سرکہ کس چیز کا بناہوا تھا اس کی صراحت سے تذکرہ کسی کتاب میں ہمیں نہیں ملا۔ (3) ریحان کا ذکر قرآن میں سورہ رحمن میں ہے، یہ جنت کی خوشبو سے ہے۔ ریحان کوئی خاص قسم کی خوشبو ہے یا عام خوشبو اس سے مراد ہے اس میں اختلاف ہے، تاہم  'اسلام اور جدید میڈیکل سائنس  ص533' میں  لکھاہے کہ ریحان 'تلسی ' کو کہاجاتاہے، نیز حضرت الامام شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی ؒ نے ریحان کا ترجمہ 'نازبو' سے کیا ہے جس کو اردو میں تلسی کہتے ہیں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Oct 30, 2023 by Darul Ifta
...