97 views
السلام علیکم،مفتی  صاحب سے میرا سوال یہ ہے کہ آج سے تقریبا 6سال پہلے ایک آدمی کا انتقال ہو گیا تھا، اس نے مرتے وقت ماں،باپ،2 علامتی بھائی چھوڑ کر انتقال کیا تھا،اس کے بعد میراث کی تقسیم نہیں ہوا تھا،اب کچھ دن پہلے باپ کا بھی انتقال ہو گیا ہے،وارث کے طور پر ماں اور 2علاتی بھائی ہیں،اب ان کے درمیان میراث کی تقسیم کیسے ہوگی؟
asked Oct 21, 2023 in احکام میت / وراثت و وصیت by سرور محمود

1 Answer

Ref. No. 2652/45-4009

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بشرط صحت سوال اگر وارثین میں صرف مذکورہ افراد ہیں  تو مرحوم کی کل جائداد کو 12 حصوں میں تقسیم کریں گے، جن میں سے دو حصے ماں کو ملیں گے اورپانچ پانچ حصے ہر ایک   علاتی بھائی  کو ملیں گے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Oct 30, 2023 by Darul Ifta
...