84 views
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے علماء کرام اس مسئلہ میں

میت نے اپنی وراثت میں تین زمینیں چھوڑی ہیں
1) چار سنٹ ( 193 گز) جسکی قیمت چالیس لاکھ ہے
2) پانچ سینٹ ( 242 گز) جسکی قیمت 25 لاکھ ہے
3) پونے تین سنٹ ( 133 گز ) جسکی قیمت 30 لاکھ ہے

اسکی تقسیم چار بہنوں اور دو بھائیوں میں کیسے ہوگی ؟
اگر زمین ہی تقسیم کی جائے تو کیا ترتیب ہوگی ؟
اور یہ ساری زمین بیچ کر رقم تقسیم کی جائے تو کیا ترتیب ہوگی؟
asked Oct 25, 2023 in احکام میت / وراثت و وصیت by Abdul Quavi javeed

1 Answer

Ref. No. 2657/45-4046

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  بشرط صحت سوال اگر وارثین میں سوائے اولاد کے کوئی نہیں ہے تو زمین کی تقسیم کرنی ہو یا رقم کی، کل آٹھ حصے بنیں گے۔ جن میں سے ہر بیٹے کو دو دو اور ہر ایک بیٹی کو ایک ایک حصہ ملےگا۔ یعنی کل زمین 568  گز  میں سے ہر ایک بیٹے کو 142 گز اور ہر ایک بیٹی کو 71 گز زمین حصہ میں آئے گی۔ اور اگر بیچ کر رقم تقسیم کرنی ہے تو کل رقم 9500000  (95 لاکھ) میں سے ہر ایک بیٹے کو 2375000ملیں گے اور ہر ایک بیٹی کو 1187500 ملیں گے۔    

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 2, 2023 by Darul Ifta
...