26 views
اسلام علیکم

میں ایک دکان پہ کام کرتا ہوں مالک نے مجھ سے کہ رکھا ہے کہ ایک چیز دو سو روپے میں  بیچنی ہے اب اگر میں کسی ایک  دو گاہک کو وہ چیز  مثلاً دو سو بیس کی بیچ دوں تو کیا وہ بیس روپئے میں اپنے پاس رکھ سکتا ہوں ،کیا یہ چوری میں شامل ہوگا
asked Nov 10, 2023 in متفرقات by Manzoor khan

1 Answer

Ref. No. 2677/45-4138

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مالک نے دو سو میں بیچنے کو کہا ہے تو آپ اس سے زائد میں اس کو نہیں بیچ سکتے، اگر بیچا تو وہ زائد رقم مالک کی ہوگی، آپ کا یہ عمل چوری میں شمارہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 26, 2023 by Darul Ifta
...