39 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ           کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ زیل کے بارے میں زید کی شادی رشدہ سے ہوئی تقریبا ایک سوا مہینے ساتھ میں رہے اس کے بعد شوہر اور اس کے سب گھر والے اچانک اپنا گھر بیچ کر کہیں غائب ہو جاتے ہیں پتہ کرنے پر بھی ان کا کچھ معلوم نہیں ہوتا ہے اج انتظار کرتے کرتے تیرہ سال گزر گئے زید کی کوئی خبر نہیں ہے نہ اس کے ماں باپ کی کوئی خبر ہے تو ایسی صورت میں کیا رشدہ  دوسری شادی کر سکتی ہے ?
المستفتی محمد ناظم خوریجی ارام پر نئی دلی
asked Nov 11, 2023 in طلاق و تفریق by MUHAMMAD AFFAN

1 Answer

Ref. No. 2678/45-4139

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مسئولہ میں کسی  معتبر شرعی دارالقضاء سے رجوع کیاجائے،  اورپوری صورت حال بیان  کرنے کے بعد قاضی شرعی  جو فیصلہ کرے اس کے مطابق عمل کیاجائے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 26, 2023 by Darul Ifta
...