34 views
مفتی صاحب کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ کوئی ایک انسان اللہ سے دعا مانگنے اور توبہ کریں اور اللہ سے معافی مانگے پھر اللہ اس ایک انسان کے دعا ، توبہ اور معافی کو قبول کر لے اور اس کے بدلے میں اللہ دنیا کے سبھی مسلمانوں کو معاف کر دے اور پہلے کی طرح مسلمانوں کی عزت ، ترقی ، اور  آپس میں محبت  واپس کر دے - اور تمام چیزیں واپس کر دے جس کے ہم حقدار ہے ؟ ثاقب الانصاری
asked Nov 20, 2023 in متفرقات by azhad1

1 Answer

Ref. No. 2361/45-4129

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔     اللہ تعالیٰ کی ذات سے یہ چیزیں محال نہیں ہیں، دعا کے بارے میں حدیث میں آتا ہے کہ جب بندہ دعا کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ ضرور اس کی دعاء قبول کرتے ہیں ہاں قبولیت کے اثرات مختلف انداز میں ظاہر ہوتے ہیں کبھی تو اللہ تعالیٰ بعینہ وہی چیز عطا کرتے ہیں کبھی اس کے متبادل کے طور پر عطا کرتے ہیں اور کبھی اس کو ذخیرہ آخرت بنا دیتے ہیں، اس لیے دعا کا اہتمام کرنا چاہئے اور پوری امت کی مغفرت، نجات اور دنیاوی واخروی فلاح وکامیابی کی دعاء کرنی چاہئے نتیجہ کو اللہ تعالیٰ کی تقدیر اور مصلحت پر موقوف رکھنا چاہئے ہم بندے ہیں ہمارا کام عبدیت اور اطاعت ہے نتیجہ ہمارا کام نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Nov 20, 2023 by Darul Ifta
...