144 views
Ref. No. 1045

امام صاحب نے سورہ ناس پڑھی جس میں انھوں نے چوتھی آیت چھوڑدی کیا نماز ہوگئی۔
من شر الوسواس الخناس چھوڑی تو معنی تو بدل گئے، کیا نماز درست ہوگی یا لوٹانی پڑے گی۔ امام صاحب کو کسی نے ٹوکا نہیں سارے
مقتدی نماز پڑھ کر اپنے اپنے مقامات پر چلے گئے۔ اعلان کیسے کیا جائے؟
مسجد راستہ پر ہے، نمازی متعین نہیں ہیں
asked Sep 8, 2014 in نماز / جمعہ و عیدین by azhadkhan

1 Answer

 Ref. No. 1003

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صورت مسئولہ میں آیت کریمہ مذکورہ  کے چھوڑنے کی وجہ سے معنی میں ایسا تغیر پیداہوگیا جس سے سورت کا  مقصد ہی فوت ہوگیا، اس لئے نماز فاسد ہوگئی۔ نماز کااعادہ لازم ہے۔ ولوزاد کلمۃ او نقص کلمۃ او نقص حرفا او قدمہ او بدلہ بآخر۔۔۔۔ لم تفسد مالم یتغیرالمعنی (شامی ج1 ص633)

جس نماز میں ایسا ہوا ہے اسی نماز میں احتیاطا تین دن اعلان کردیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو معلوم ہوجائے اور وہ اعادہ کرلیں۔ 

واللہ اعلم بالصواب

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 20, 2014 by Darul Ifta
...