45 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الحمدللہ ابی حال میں ہی عمرے میں جانا ہوا تھا اور ریاض الجنہ میں بھی نماز پڑھنے کی توفیق ملی مجھے جب میں ریاض الجنہ داخل ہوا تو میری کیفیت تو عجیب سی بدل گئی میں نے وہاں پر نماز ادا کی اس کے بعد اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روضے اقدس پر نظر پڑا تو میں بے تحاشہ رونے لگا یہاں تک کہ میری چھینکیں نکلنے لگی میں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت زیادہ محبت کرتا ہوں اور مجھے اس کا غم ستا رہا تھا کہ میں ان سے دور ہو جاؤں گا کچھ دنوں میں
تو روز اقدس کے باہر پہرہ دینے والے گارڈ نے میرے ہاتھ پکڑ
کر کہا بے ادبی نہ کرو تو میرے دل خیال آیا روز اقدس کے باہر پہرہ لگا رہے ہو لیکن چہرے پر داڑھی نہیں ہے کیا یہ بے ادبی نہیں ہےمیں

دوسرا خیال کہ روز اقدس پر جب لوگ جاتے ہیں تو ادب سے کھڑے رہنے کے بجائے سلام پڑھنے کے بجائے ویڈیو بنانا شروع کر دیتے ہیں یہ بے ادبی نہیں ہے

اور تیسرا خیال کے بغیر داڑھی والے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے روضے کے قریب نہ جائے اور اگر جاتے ہیں تو پھر وہاں پر پکا وعدہ کرے کہ میں انشاءاللہ داڑھی رکھوں گا
اور یہ ساری چیزیں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت کا سبب بن رہا ہے
asked Nov 27, 2023 in آداب و اخلاق by Samar khan

1 Answer

Ref. No. 2702/45-4166

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ روضہ اقدس پر حاضری کے وقت آپ کی مذکورہ کیفیت ایمان اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی علامت ہے اس پر شکر کے ساتھ استقامت کی دعاء کیا کریں، تاہم داڑھی نہ رکھنا اور مقامات مقدسہ کی ویڈیو گرافی کرنا شرعاً ناپسندیدہ ہے تاہم اس کی وجہ سے دوسرے مسلمان کو حقیر سمجھنا بھی غلط ہے، سب کے لئے اصلاح کی دعاء کیا کریں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 6, 2023 by Darul Ifta
...