62 views
کیا اگر بیوی زنا کرے تو مرد عورت مارسکتا ہے اور گھر میں قید کر سکتا ہے؟؟
asked Dec 4, 2023 in عائلی مسائل by عبداللہ فلاحی
reshown Dec 24, 2023 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 2708/45-4218

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر بیوی اس طرح کی غلط حرکت کرتی ہے اور شوہر کو یقین ہو تو شوہر کو چاہئے کہ اسے سمجھائے اور خدا اور آخرت کا واسطہ دے، اس کے علاوہ اگر خود سمجھانے سے کام نہ چل سکے تو عورت کے گھر والوں سے بات چیت کرے اس کے علاوہ سمجھانے کی حد تک جو ضروری اور مناسب ہو وہ اقدام کرے، اسی طرح ایک شوہر کا حق ہے کہ اس کی اجازت کے بغیر عورت گھر سے باہر نہ نکلے شوہر اپنےاس حق کو استعمال کر سکتا ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 24, 2023 by Darul Ifta
...