33 views
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ حاضر سروس ملازم سرکار فوت ہونے کی صورت میں اس کے واجبات بزمہ سرکار اسکے ورثاء میں کیسے تقسیم ہوں
(پینشن)
(گریجویٹی)
(ایک سال کی تنخواہ)
(گروپ انشورنس)
(ڈیتھ گرانٹ)فوتگی کی امداد
(جی ,پی فنڈ)
asked Dec 13, 2023 in احکام میت / وراثت و وصیت by Kalam khan

1 Answer

Ref. No. 2720/45-4464

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جو رقم مرحوم کی زندگی میں واجب الاداء ہو یا مرحوم کے مرنے کے بعد میت کے ورثاء کو بحق مرحوم دیاجائے اس میں شرعی وراثت جاری ہوگی، اور اگر مرحوم کے انتقال کے بعد یہ رقم سرکار ، مرحوم کی بیوی کو یا کسی بھی وارث کو بطور امداد دیتی ہے تو وہ رقم خاص اسی کے لئے ہوگی جس کے نام سے وہ رقم جاری ہوگی؛ اس میں وراثت کا حکم نافذ نہیں ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Feb 11 by Darul Ifta
...