23 views
مسابقتی پروگرام میں جمیع مساہمین کے لیے بطور انعام آنے والی رقم کس طرح تقسیم کی جائے؟ جس طالب علم نے اردو عربی دونوں میں حصہ لیا ہے اس کو ڈبل حصہ دیا جائے یا اس کا ایک ہی حصہ شمار کیا جائے ؟ مدلل جواب دینے کی درخواست ہے۔ (والسلام مع الاحترام)
asked Dec 18, 2023 in متفرقات by Vhora Ammar

1 Answer

Ref. No. 2724/45-4242

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس طرح کے مسابقتی پروگرام میں انتظامیہ کی طرف سے جو قانون شروع میں طے ہوجائے اور اس کی بنیاد پر مساہمین نے حصہ لیا ہو تو ان کے ساتھ وہی معاملہ کیاجائے گا ، مثال کے طور پر اگر پہلے سے طے ہے کہ دونوں پروگرام میں حصہ لینے والے کو بھی صرف ایک ہی انعام دیاجائے گا تو ایک انعام ملے گا اور اگر طے ہو کہ دونوں میں حصہ لینے والے کو دو انعام ملیں گے تو اس کے طابق عمل کرنا چاہئے ۔ حاصل یہ ہے کہ اس کو پہلے ہی طے کرنا چاہئے تاکہ بعد میں نزاع کا باعث نہ ہو۔ المسلمون علی شروطہم (الحدیث)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 26, 2023 by Darul Ifta
...