23 views
السلامُ علیکُم ورحمةالله برکاتہ مفتی صاحب. بندہ مدرسہ میں حافظ صاحب کو ناظرہ قرآن کریم کا سبق سنایا لیکن جب وہ گھر آیا تو دیکھا کہ اس کی عضو خاص سے تری نظر آئ تو بندہ پھر دوبارہ وضو کرکے اپنے ناظرہ قرآن کریم کے سبق کو خود ہی دوہرا لیتا ہے تو کیا ایسی صورت میں بندہ کا  اس ناظرہ سبق کی تلاوت درست ہوئئ یا دوبارہ حافظ صاحب کے سامنے ناظرہ قرآن کریم کے سبق کی تلاوت کو دوہرانا پڑےگا ??
asked Dec 20, 2023 in متفرقات by Shabab Ahmad

1 Answer

Ref. No. 2729/45-4244

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ خود سے گھر پر دوہرالینا بھی کافی ہوگا اب دوبارہ حافظ صاحب کو سنانا ضروری نہیں ہے، البتہ اگلے دن اگر دونوں دن کا سبق سنادیں تاکہ اور پختگی آجائے تو بہتر ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Dec 26, 2023 by Darul Ifta
...