Remember
Register
Darul-Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband INDIA
Home
Fatwa Related Articles
Read Fatawa
Ask a Question
Contact Us
User Mohammed
Recent activity
All questions
All answers
Subjects
Islamic Creed (Aqaaid)
Innovations
The Holy Qur’an & Interpretation
Hadith & Sunnah
Ijmaa & Qiyas
Taqleed and Four Fiqhi Schools
Fiqh
Taharah (Purity) Ablution &Bath
Prayer / Friday & Eidain prayers
Fasting & Ramazan
Itikaf (Seclusion in Masjid)
Zakat / Charity / Aid
Hajj & Umrah
Travel
Slaughtering / Qurbani & Aqeeqah
Marriage (Nikah)
Divorce & Separation
Business & employment
Usury / Insurance
Adornment & Hijab
Family Matters
Death / Inheritance & Will
Masajid & Madaris
Manners & Behaviours
Games and Entertainment
Eating & Drinking
Politics
Miscellaneous
موضوعات
اسلامی عقائد
بدعات و منکرات
قرآن کریم اور تفسیر
حدیث و سنت
اجماع و قیاس
مذاہب اربعہ اور تقلید
فقہ
طہارت / وضو و غسل
نماز / جمعہ و عیدین
روزہ و رمضان
اعتکاف
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
حج و عمرہ
احکام سفر
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
نکاح و شادی
طلاق و تفریق
تجارت و ملازمت
ربوٰ وسود/انشورنس
زیب و زینت و حجاب
عائلی مسائل
احکام میت / وراثت و وصیت
مساجد و مدارس
آداب و اخلاق
کھیل کود اور تفریح
خوردونوش
سیاست
متفرقات
Recent activity by Mohammed
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته زید نے واتساپ پر اپنی صحت کی اطلاع دی. جوابا گروپ کے ایک فرد نے کہا کے اطلاع دینے کی ضرورت نہیں. جوابا زید نے کہا کہ انشاء الله، قسم الله کی جو اسکے بعد ایک بھی اطلاع دیا تو.. و ان الفاظ کے بعد گروپ پر اگر کوی بھی بات کیا تو و اطلاع ہی کی کوئ نہ کوئ شکل ہی ہوگی... مثلا یہ کہنا کے فلاں پیسے فلاں کو پہنچاؤ وغیرہ... از راہ کرم کچھ رہنمائ فرمائیں
asked
Jan 2, 2022
in
عائلی مسائل
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته ،کئ سال قبل، میں اسلامی لباس میں جارہا تھا، راستہ میں ایک شخص نے عاجزانہ انداز مین کہا کہ جانور ذبح کردیں، میں کچھ نہیں جانتا تھا، انکے ساتھ ہوگیا. گلی کوچوں سے گزرتے ہوئے ایک چھوٹے دروازہ سے اندر لیکر گئے، میں نے دیکھا کہ بہت سارے لوگ اندھیرے میں بیٹھے ہیں ایک بکرے کو لٹا رکھا ہے اور وہاں کوئ بڑی مورتی ہے، چھری میرے ہاتھ میں دی، میں نے بسم الله، الله اكبرکہہ کر ذبح کردیا، وہ لوگ شکریہ ادا کئے اور میں باہر آگیا.. کیا میرا یہ عمل مشرکانہ تھا اور کیا میں تب سے کافر ہوں؟
asked
Nov 6, 2021
in
اسلامی عقائد
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته آجکل کرونا نامی مرض سے احطیاط کے پیش نظر عمرہ وغیرہ کی ادائگی کے وقت، اگر آدمی طواف کرکے مطاف سے باہر سعی کیطرف چلا جائے تو پھر واپس دوسرے طواف کا موقع ختم ہوجاتا ہے. اس پس منظر میں اگر معتمر عمرہ کا طواف کرنے کے بعد بغیر دو رکعت پڑھے نیا نفلی طواف شروع کردے اور سات چکر کے بعد پھر تیسرا طواف شروع کردے اور اختتام پر تینوں طوافوں کے الگ الگ دو دو رکعت پڑھلے، تو کیا ایسا کرنا بلا کراہیت جائز ہوگا.. جزاکم الله خیرا
asked
Aug 10, 2021
in
حج و عمرہ
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته بعض لوگ، جو کہتے ہیں کہ وہ قرآن شریف سے علاج کرتے ہیں، مریض سے ماں کا نام اور گھر کا پتہ پوچھتے ہیں اور اگلے دن آنے کہتے ہیں. پھر اگلے دن کہتے ہیں کہ آپ پر سخت جادو ہے وغیرہ وغیرہ.. کیا یہ استعانت بغیر الله میں شمار ہوگا اور اسطرح کرنے والوں کے پاس علاج کرانا جائز ہوگا؟ .. جزاکم الله خیرا
asked
Aug 10, 2021
in
بدعات و منکرات
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته ، میرے بھائ کو پیر میں زخم ہے ذیابتیس کی وجہ سے اور سوجن ہے. ایک قریبی صاحب جو کہتے ہیں کہ وہ قرآن سے علاج کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے بھائ کا قدم جادو کی ہوئ چیز پر پڑھ گیا اسلئے اب انکے پاس آئیں اور علاج کرائیں.. مجھکو اعتراض ہوا اور کہا کہ اسطرح غیب کا علم انکو کیسے ہوا اور انکے اس عمل پر میں نے رد کیا.. میں نے بھائ سے کہا کہ آپ خود معوذتین اور منزل پڑھ کر دم کرلیں اور ان صاحب کے پاس نہ جائیں. جو اسطرح کی غیب کی خبریں دیتا ہے اس پر یقین کرنے سے نبی صلی الله علیہ و سلم پر نازل شدہ کا انکار کرنے والے شمار ہوگے.. اس طرح کے احوال پر کسطرح کا تعامل ہونا چاہئے از راہ کرم روشنی ڈالیں.. جزاکم الله خیرا
asked
Aug 10, 2021
in
بدعات و منکرات
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته تہجد کے وقت دو رکعت کی نیت سے نماز شروع کیا، پھر تشہد میں خیال آیا کے شائد فجر کی اذاں ہوجائے اور وتر باقی رہ جائے. اس خیال کے آنے پر تشہد کے بعد کھڑا ہوگیا اور ایک رکعت وتر پڑھلیا.. کیا اس طرح کرنا درست ہوا یا غلط.. اسی ذیل میں یہ بھی بتادیں ازراہ کرم کے اگر دو دو رکعت پڑھتا گیا لیکن ہر دو رکعت میں تشہد کے بعد درود اور آخری دعا پڑھا پھر سلام کے بغیر کھڑا ہوگیا.. اسی طرح چار، چھ، آٹھ رکعت کے بعد سلام پھیرے بغیر کھڑا ہوکر وتر پڑھلیا، کیا ایسا کرنا درست ہوگا.. جزاکم الله خیرا
asked
Aug 10, 2021
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته محترم مفتی صاحب.. دعا میں "الهم اهدنا الناس جميعا" کہنا درست ہوگا جبکہ قرآن پاک مین ہے کہ ( ولو شاء ربك لجعل الناس أمة واحدة ولا يزالون مختلفين إلا من رحم ربك ولذلك خلقهم وتمت كلمة ربك لأملأن جهنم من الجنة والناس أجمعين ).
asked
Jul 14, 2021
in
قرآن کریم اور تفسیر
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته محترم مفتی صاحبان.. الله پاک آپ حضرات کو جزاء خیر عطاء فرمائے اور حفاظت فرمائے اور آسانیاں فرمائے کی نبی صلی الله عليه وسلم کے وارث ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ اور ہر حال میں امت کی رہنمائ میں لگیں ہیں.. فجزاکم الله خیرا و احسن الجزاء.. مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ جب سید الاستغفار پڑھتے ہیں تو جب اس لفظ پر پہنچتے ہیں کہ "و انا علی عھدك و وعدك ماستطعة" ، تو دل میں آتا ہے کہ جھوٹ کہہ رہے ہو، کہاں تم نے کوشش کی ہے کہ حتی المقدور دین پر چلیں"، ان خیالات کا کسطرح مقابلہ کریں،کیا یہ خیال کا آنا درست ہے؟
asked
Jul 13, 2021
in
حدیث و سنت
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته محترم، الحزب الأعظم کی کتاب میں جمعہ کے دن والی منزل، آٹھویں نمبر کی دعا درود میں اسطرح لکھا ہے ".... مهنئات له غير مكدرات...." اور ترجمہ کچھ اسطرح سے ہے کہ ".... دراں حال ی کہ وہ انکے لئے باعث خوشگوار ہو، باعث ناگواری نہ ہو..."، تو سوال یہ ہے کہ اس دعا میں تو نبی صلی الله علیہ و سلم پر الله کی رحمتوں کو مانگا جارہا ہے پھر یہ کہنا کہ مکدر نہ ہو کیا معنی رکھتا ہے.. جزاکم الله خیرا
asked
Jun 25, 2021
in
متفرقات
»
السلام علیکم و رحمة الله وبركاته، میں نے دوست سے کہا کے دنیا اگر ترقی کرتے کرتے انسان کو پتھر یا اس سے بھی آگے کوئ عجیب چیز بنادے تب بھی ہم ترقی کو دیکھ کر یہ نہ سمجھنا کہ اب دین کی باتیں پرانی ہیں وغیرہ وغیرہ، کیونکہ قرآن پاک میں لکھا ہوا ہے (پھر میں نے وہ ایت پاک کا مفھوم پیش کیا کہ قل. کونو حجارة اور اکبر من ذالك....) اسی طرح میں نے آیت پاک پڑھی یامعشر الجن و الإنس أن استطعتم أن تنفظو من أقطار السماوات والأرض...، اور دوست سے کہا کہ لوگ اگر آسمانوں میں مریخ یا اور کوئ سیارة تک بھی چلیگئے تو یہ نہ سمجھنا کہ وہ خدا کے آگے ہوگئے، بلکہ یہ سب کچھ الله کی عطاء کردہ اذن و وسائل کی وجہ سے ممکن ہوا...سوال یہ ہے کہ کیا اسطرح قرآن شریف کے حوالہ دیکر اسطرح بات کرنا،یہ تفسیر بالرائے میں شمار ہوگا؟، جواب مرحمت فرماکر عند الله مأجور ہوں انشاء الله
asked
Jun 4, 2021
in
قرآن کریم اور تفسیر
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته، ایک شخص ہیں جو کے مشہور ہیں کے حسد، جادو ،نظر بد وغیرہ کا علاج کرتے ہیں قران شریف سے، جبکے موصوف گھر کی بندش کیلئے کئ قسم کے رنگ برنگ کے ڈوریاں، تاگہ، ناریل وغیرہ کو یکھٹہ کرتے ہیں ،کونوں میں کیلے وغیرہ ٹھونکتے ہیں. مشہور ہے کے ختنہ کی چمڑی سے بندش کرتے ہیں.خاندَان میں ہر مالدار کو اسرار کرتے ہیں کے بندش کروالو اور اٹھ ہزار لیتے ہیں. بندش بھی ہلکی اور مضبوط، الگ الگ قیمتوں کی ہوتی ہے. کیا اسطرح کے عملیات کو قرانی عملیات سے نسبت دی جائے؟ . بدقسمتی سے آجکل بعض لوگ اپنے اپکو دیوبند جیسی عظیم درسگاہ سے اور اسکے عقائد کے پابند کہتے ہیں اور اسطرح کے کام کرتے ہیں ، جسکی وجہ سےعوام بھی اب اسطرح کے عملیات کو جائز سمجھنے لگی ہے. از راہ کرم اس سلسلہ میں دیوبند کے موقف کی وضاحت فرمائے تاکہ دیوبند مدرسہ سے معتقد لوگ کھرے اور کھوٹے عملیات میں فرق کرسکیں.
asked
Mar 28, 2021
in
عائلی مسائل
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته، ایک شخص نے خواب میں دیکھا کے ایک دوسرے شخص کیطرف اشارہ کرکے کوئ کہہ رہا ہے "ھو اہل التقوی و اہل المغفرة". اسطرح کے خواب کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے جبکہ یہ ايت پاک الله رب العزة کے بارے میں ہے.
asked
Mar 27, 2021
in
متفرقات
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته کیا شیطان اسکی قدرت رکھتا ہے کی شوہر کی عدم موجودگی میں عورت کے پاس شوہر کی شکل بناکر آئے اور عورت کیساتھ شوہر جیسا رہے جبکہ عورت اسکو حقیقی شوہر ہی سمجھ رہی ہو. دست غیب نامی کسی کتاب میں اس بات کے ممکن ہونے کو پڑھے جیسا یاد پڑھتا ہے.
asked
Mar 25, 2021
in
متفرقات
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته، دو بھائیوں نے بانڈ پیپر پر لکھا کے ہم دونوں اپنی زمین فلاں شخش کو عطیہ کرتے ہیں اس شرط پر کے وہ اسکو اپنی رہائش کیلئے استعمال کرے یا دکان ڈالے. اگے لکھا کے ہم دونوں اور ہمارے ورثاء اسکے پابند رہینگے اور کسی کا بھی عذر شرعی و قانونی ناقابل مسموع ہوگا. اس پرچھی پر دونوں بھائیوں کی دستخط ہے اور گواہوں کی بھی. مرور زمانہ کیساتھ یہ دونوں بھائ اور جنکے نام زمین عطیہ کی گئ وہ سب انتقال کرچکے.(1) کیا اسطرح عطیہ درست ہے (2) ان الفاظ کا لکھنا درست ہے کے اب کوئ شرعی عذر قابل مسموع نہ ہوگا (3) اس زمین کے اب کون وارث ہونگے
asked
Mar 24, 2021
in
متفرقات
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته لڑکے نے نکاح کیا تھا دس ہزار مہر معجل پر. کچھ سال بعد لڑکی نے خلع مانگا تو گواہوں کے سامنے لڑکی نے کاغذ پر لکھا کے میں شوہر سے خلع اور علاحددگی لے رہی ہوں اور شوہر نے لکھا کے میں طلائق بائن دے رہا ہوں اور مہر دس ہزار اس وقت ادا کیا اور گواہ اور لڑکے اور لڑکی نے کاغذ پر دستخط کئے. کیا اس طرح علاحدگی واقع ہوگئی؟. کیا اس شکل میں رجوع کی گنجائش باقی رہتی ہے؟ جزاکم الله خیرا
asked
Mar 23, 2021
in
طلاق و تفریق
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته بعض لوگوں کی ازدواجی زندگی تلخیوں کا شکار ہوجاتی ہے مختلف حالات کی وجہ سے، اور ان تلخیوں میں بہت ساری بدزبانیاں ہوجاتی ہیں جانبین کے درمیان. اگر اس شک و شبہ میں کے شائد ہمسے کوئ ایسی بات ہوگئ ہو جس سے تجدید نکاح ضروری ہوجاتا ہے، اس شک میں کیا تجدید نکاح کرنے میں کوئ قباحت ہے؟. اور اگر تجدید نکاح کیا جاسکتا ہے تو اسکا طریقہ کار بتائیں. اس ضمن میں ایک بات قابل عرض یہ ہیکہ شوہر بیوی سے صحبت کی قدرت کھو بیٹھا ہے اور عورت میں دخول کی قدرت نہیں رکھتا. کیا تجدید نکاح کے بعد ہمبستری لازم ہے جبکہ حالت اپر ذکر کی جاچکی ہے. جزاکم الله خیرا
asked
Mar 19, 2021
in
نکاح و شادی
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته ایک شخص کے چہار بیویاں ہے اور وہ شخص ان میں سے ایک بیوی سے کہے کے مجھپر تمھارے گھر انے پر پابندی نہ لگاؤ جب چاہونگا آؤنگا اور رویہ یہ ہے کے دس پندرہ دن تک پھٹک کر نہیں دیکھتے نہ ہی فون پر بات کرتے اور بلانے پر ڈانٹ ڈپٹ اور ڈرانا دھمکانا شروع کرتے، کیا ایسی حالت میں بیوی قلعہ مانگے تو کیا اسپر شرعا وعید، جبکہ نان نفقہ کی بھی ذمیداری شوہر پوری نہ کرتا ہو.
asked
Mar 16, 2021
in
طلاق و تفریق
»
آلسلام عليكم ورحمة الله وبركاته اجکل مسلم معاشرہ میں کسی چیز کی پسند یا ناپسند ظاہر کرنے ہاتھ کے انگلیوں کے اشارہ استعمال کررہے ہیں جیسے انگوٹھا اوپر بتانا پسنجیدہ چیز کو، یا انگوٹھا نیچے دکھانا ناپسنجیدہ چیز پر، یا انگوٹھا اور شہادت کی انگلی سے حلقہ بنانا کسی چیز پر خوشی دکھانے وغیرہ وغیرہ. ہمنے اسطرح اپنےآباء و اجداد اور صلحاء کو کرتے نہیں دیکھا تھا ، البتۃ اجکل یہ طرز غیر مسلم اقوام کثرت سے کرتے ہیں، تو کیا ایسا طریقہ اپنانا مسلمان کیلئے جائز ہے
asked
Mar 15, 2021
in
آداب و اخلاق
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته لڑکی کا نام حمیراء رکھا. لڑکی زیادہ روتی اور ضد کرتی ہے. بعض لوگ کہہ رہے ہیں کے حمیراء نامی لڑکیاں تیز ہوتی ہیں اور ہمیں نام بدلنے کہہ رہے ہیں. کیا یہ بات صحیح ہے اور کیا نام بدلنا چاہئے جبکہ عائشہ رضی الله عنها کو نبی صلی الله علیه و سلم اس نام سے پکارا کرتے تھے
asked
Mar 10, 2021
in
عائلی مسائل
»
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته،میرے والد ماجد کے انتقال کے دن ایک پرچھی ملی جسپر والد نے ایک نقشہ بنایا ہوا تھا اور اپنی تدفین کی جگہ معین کی تھی، جوکہ شہر سےتقریبا 30 کیلومیٹر دور آبائ قبرستان میں ہے. لیکن ہم لوگوں نے شہر میں ہی ہمارے ننہیالی قبرستان میں دفن کردیا، یہ سونچ کر کے اتنی دور کیوں لیکر جائیں کے بعد میں زیارت کیلئے بھی مواقع کم ہونگے.کیا اسطرح والد کی وصیت کا لحاظ نہ کرنا گناہ ہے، اور اگر ہے تو پھر اسکی تلافی کسطرح کی جائے.. جزاکم الله خیرا
asked
Mar 8, 2021
in
احکام میت / وراثت و وصیت
...