Ref. No. 40/1104
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر کوئی یہ نذر مانے کہ میرا کام ہوگیا تو مسجد میں جنریٹر دوں گا تو نذر پوری ہونے پر وہ مسجد میں جنریٹر دے سکتا ہے۔ او ر اگر مسجد میں جنریٹر کی ضرورت نہ ہو تو اس مالیت کی دوسری چیز دے سکتا ہے۔ اس طرح کی نذر درحقیقت وقف کرنے کی نذر ہے، اس لئے اس کا استعمال مسجد میں ہوسکتا ہے۔ ولذا صححوا النذر بالوقف لان من جنسہ واجبا وھو بناء مسجد للمسلمین الخ۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند