جناب ہم نے حج کا احرام باندھنے کے بعد تلبیہ نہیں پڑھا ، اور اختتام حج تک قطعی ایک بار بھی تلبیہ نہیں پڑھا ، بلکہ 8 ذلحج کو مکہ کے رہایش گاہ (ہوٹل) میں احرام باندھ کر فجر کی نماز ادا کی ،یعنی تکبیر تحریمہ پکارا اور بعد فرض نماز تسبیحات فاطمہ پڑھا ، تو کیا تلبیہ کا قایم مقام تسبیح ادا ھوگیء ؟ اور ہمارا حج کا احرام درست ہوگیا ؟ واضح رہے ہم نے حج تمتع کیا ، اور حنفی مسلک کی پیروی کرتے ہیں ۔ ہمیں حج کی تربیت نہیں دی گئی ، اس لئے غلطیاں سرذد ھوی۔