Remember
Register
Darul-Ifta
Darul Uloom Waqf Deoband INDIA
Home
Fatwa Related Articles
Read Fatawa
Ask a Question
Contact Us
User Darul Ifta
Recent activity
All questions
All answers
Subjects
Islamic Creed (Aqaaid)
Innovations
The Holy Qur’an & Interpretation
Hadith & Sunnah
Ijmaa & Qiyas
Taqleed and Four Fiqhi Schools
Fiqh
Taharah (Purity) Ablution &Bath
Prayer / Friday & Eidain prayers
Fasting & Ramazan
Itikaf (Seclusion in Masjid)
Zakat / Charity / Aid
Hajj & Umrah
Travel
Slaughtering / Qurbani & Aqeeqah
Marriage (Nikah)
Divorce & Separation
Business & employment
Usury / Insurance
Adornment & Hijab
Family Matters
Death / Inheritance & Will
Masajid & Madaris
Manners & Behaviours
Games and Entertainment
Eating & Drinking
Politics
Miscellaneous
موضوعات
اسلامی عقائد
بدعات و منکرات
قرآن کریم اور تفسیر
حدیث و سنت
اجماع و قیاس
مذاہب اربعہ اور تقلید
فقہ
طہارت / وضو و غسل
نماز / جمعہ و عیدین
روزہ و رمضان
اعتکاف
زکوۃ / صدقہ و فطرہ
حج و عمرہ
احکام سفر
ذبیحہ / قربانی و عقیقہ
نکاح و شادی
طلاق و تفریق
تجارت و ملازمت
ربوٰ وسود/انشورنس
زیب و زینت و حجاب
عائلی مسائل
احکام میت / وراثت و وصیت
مساجد و مدارس
آداب و اخلاق
کھیل کود اور تفریح
خوردونوش
سیاست
متفرقات
Answers by Darul Ifta
»
مسبوق کا سجدہ سہو میں امام کے ساتھ سلام پھیرنے کا حکم: (۲۲)سوال: حضرات مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں رہنمائی فرمائیں: مسبوق کا امام کے ساتھ سجدہ سہو میں سلام پھیرنا اور سجدہ سہو کرنا ضروری ہے؟ اگر مسبوق سجدہ سہو نہ کرے تو شریعت مطہرہ میں اس کا کیا حکم ہے؟ مسبوق کی نماز ہوگی یا نہیں؟ یا نماز کا اس پر اعادہ کرنا ضروری ہے؟ ’’بینوا وتوجروا۔‘‘ فقط: والسلام المستفتی: محمد کلام، سونپور، بہار
answered
Jan 20
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
کیا مسبوق قعدۃ اخیرہ میں درود شریف بھی پڑھے گا؟ (۲۱)سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام وعلماء دین درج ذیل مسئلہ کے بارے میں: ایک شخص عصر کی نماز امام صاحب کے ساتھ پڑھ رہا ہے، اس کی ایک رکعت نماز چھوٹ گئی ہے، تو کیا قعدہ اخیرہ میں وہ شخص (مسبوق) امام کے ساتھ صرف التحیات پڑھ کر خاموش بیٹھا رہے گا؟ اور امام صاحب کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی چھوٹی ہوئی رکعت پوری کرے گا یا وہ مسبوق قعدہ اخیرہ میں التحیات شریف، درود شریف اور دعاء ماثورہ بھی امام صاحب کے ساتھ پڑھے گا؟ جلد جواب دے کر ممنون فرمائیں۔ فقط: والسلام المستفتی: محمد حسن، مراد آباد
answered
Jan 20
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
مسبوق کا امام کے ساتھ سجدہ سہو میں شریک ہونا: (۲۰)سوال: کوئی آدمی تیسری رکعت میں شامل ہوا دو رکعت چھوٹ گئی، اور امام صاحب سے سہو ہوگیا تھا، اس نے امام صاحب کے ساتھ سجدہ سہو کیا پھر امام صاحب نے سلام پھیرا اور نماز پوری کرلی اور وہ آدمی اپنی نماز پوری کرنے کے لیے کھڑا ہوا اور اس نے پھر اپنی نماز مکمل کی تو کیا اس کی نماز درست ہوگئی؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد شریف، مظفرنگر
answered
Jan 20
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
مسبوق ثنا کب پڑھے؟ (۱۹)سوال: امام کے پیچھے دو رکعت چھوٹ گئی تو جب اپنی رکعت پڑھے گا تو فاتحہ سے پہلے ثنا پڑھے گا یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد اقتدار، نیپال
answered
Jan 20
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
مسبوق نے مغرب کی دو رکعتیں ایک ساتھ پڑھ کر سلام پھیرا: (۱۸)سوال: مغرب کی ایک رکعت امام کے ساتھ پڑھی، باقی دو رکعتیں ایک ساتھ پڑھ کر سلام پھیرنا کیسا ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد شعیب، نصرت نگر
answered
Jan 20
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
مسبوق کا امام کے ساتھ سلام پھیرنے کا حکم: (۱۷)سوال: مسبوق امام کے ساتھ سجدہ سہو کا سلام جان کر یا بھول کر ایک طرف یا دونوں طرف سلام پھیردے تو مسبوق پر الگ سے سے سجدہ سہو لازم ہے یا نہیں؟ فقط: والسلام المستفتی: عبداللہ، باغپت
answered
Jan 20
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
دورانِ نماز مسبوق کو خلیفہ بنایا تو نماز کیسے مکمل کریں؟ (۱۶)سوال: امام نے کسی مجبوری کی وجہ سے اپنا خلیفہ ایسے شخص کو بنایا جو مسبوق تھا تو نماز کیسے پوری کریں گے؟ فقط: والسلام المستفتی: مبارک حسین ، ممبئی
answered
Jan 20
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
مسبوق نے امام کو قعدہ اخیرہ میں پایا: (۱۵)سوال:کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں: امام کے ساتھ قعدہ اخیرہ میںشریک ہونے والا درود شریف، التحیات اور دعا سب پڑھے یا کچھ کم و بیش؟ فقط: والسلام المستفتی: سمیع الدین، گنگوہ
answered
Jan 20
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
امام قعدہ اخیرہ میں سہواً کھڑا ہو تو مسبوق کیا کرے؟ (۱۴)سوال: چار رکعت والی نماز میں اگر امام قعدہ اخیرہ کرکے سہواً کھڑا ہوجائے اور امام دو رکعت پوری کرے تو ان دو رکعتوں میں مسبوق امام کی اقتدا کرسکتا ہے یا نہیں؟ اور یہ دو رکعت مسبوق کے حق میں کیا ہوگی؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد حنیف سیفی، دیوبند
answered
Jan 20
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
ایک رکعت فوت ہونے کے بعد جمعہ میں شریک ہونے والا جمعہ پڑھے گا یا ظہر؟ (۱۳)سوال: زید جمعہ کی نماز میں تاخیر سے مسجد پہونچا، اول رکعت فوت ہو گئی کیا وہ جمعہ کی جماعت میں شریک ہو سکتا ہے، بعض لوگ کہتے ہیں کہ اب زید ظہر پڑھے گا۔ فقط: والسلام المستفتی: محمد نسیم فاروقی، دہرہ دون
answered
Jan 20
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
مسبوق ثنا اور تعوذ پڑھے گا یا نہیں؟ (۱۲)سوال: زید کی ایک رکعت چھوٹ گئی اب زید جب کھڑا ہوکر اپنی چھوٹی ہوئی رکعت پوری کرے گا، تو ’’سبحانک اللہم الخ‘‘ اور ’’أعوذ باللّٰہ وبسم اللّٰہ‘‘ پڑھے یا نہ پڑھے؟ جب کہ اس نے سبحانک پہلے بھی نہیں پڑھا تھا؟ فقط: والسلام المستفتیہ: غصیلہ بیگم دہلی
answered
Jan 20
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
مسبوق کے سجدہ سہو کا حکم: (۱۱)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین شرع متین مسئلہ پوچھنا ہے کہ: اگر مسبوق جس کی کچھ رکعات چھوٹ گئیں اس نے امام کے ساتھ سجدہ سہو کیا پھر بقیہ کی تکمیل کے دوران سجدہ سہو لازم آجائے تو کیا حکم ہے؟ اگر بعد میں شامل ہونے والے شخص نے امام کے ساتھ سجدہ سہو نہ کیا اور اس کی بقیہ نماز میں بھی سجدہ سہو لازم آ گیا تو اس صورت میں یہ شخص کیا کرے گا براہ کرم مدلل جواب دینے کی زحمت گوارہ کریں؟ فقط: والسلام المستفتی: قمر الہدیٰ، ندوی
answered
Jan 18
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
مسبوق بھول کر سلام پھیر دے: (۱۰)سوال: زید کی ایک رکعت جماعت کے ساتھ چھوٹ گئی بھول سے اس نے امام کے ساتھ سلام پھیر دیا پھر یاد آ گیا تو کیا سجدہ سہو لاز آئے گا؟ کس صورت میں سجدہ لازم آئے گا اور کس صورت میں نہیں؟ فقط: والسلام لمستفتی: محمد الطاف، بنگال
answered
Jan 18
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
اعادہ نماز کی صورت میں نئے مقتدی کی نماز کا حکم: (۹)سوال: فرض نماز امام نے پڑھائی اور نماز میں واجب بھولے سے چھوٹ گیا اور بعد سلام پھر انہیں مقتدیوں کو لے کر نماز دہرائی، اس دہرانے میں کوئی دوسرا شخص فرض کی نیت سے شامل ہو گیا آیا اس کی نماز بلا کراہت درست ہوئی یا نہیں؟ ایسی صورت میں امام کو پہلی جماعت کی خرابی کا اعلان کرنا ضروری ہے یا نہیں؟ دوسری جماعت میں شامل ہونے والا کو علم نہیں کہ پہلی نماز خرابی کی وجہ سے دہرائی جا رہی ہے۔ فقط: والسلام المستفتی: محمد ابراہیم، گورکھپور
answered
Jan 18
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
مغرب کی تیسری رکعت میں شریک ہونے والا: (۸)سوال: ہماری مسجد میں کل ایک شخص نے اعلانیہ طور پر کہا نماز مغرب میں اگر کوئی شخص تیسری رکعت میں جڑے، تو فوت شدہ رکعت کو سلام پھیرنے کے بعد اس طرح پڑھا جائے کہ دونوں رکعت میں ایک ہی تشہد ہو یعنی دونوں رکعت کے درمیان نہ بیٹھے اور یہ حدیث سے ثابت ہے۔ کیا ان حضرت کی بات صحیح ہے؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد شعیب، ہردوئی
answered
Jan 18
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
مسبوق چھوٹی ہوئی تین رکعت کس طرح مکمل کرے گا؟ (۷)سوال: حضرت! امام کے پیچھے بقیہ تین رکعت کس انداز سے مکمل کریں۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔ بڑی مہربانی ہوگی۔ فقط: والسلام المستفتی: راشد حسن، دہلی
answered
Jan 18
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
مسبوق قعدہ اخیرہ میں التحیات کے بعد کیا پڑھے گا؟ (۶)سوال: حضرت مسبوق امام کے پیچھے امام کی آخری رکعت میں التحیات کے بعد کیا پڑھے گا؟ فقط: والسلام المستفتی: محمد اسرائیل، مرزا پور
answered
Jan 18
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
دو رکعت چھوٹنے پر مسبوق کس طرح نماز مکمل کرے گا؟ (۵)سوال: مغرب کی نماز میں دو رکعت چھوٹ گئیں تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد اس کو کس طرح ادا کرے اس میں اختلاف ہو رہا ہے؛ اس لیے حوالہ تحریر فرمائیں۔ فقط: والسلام المستفتی: ظہیر الدین، گنگوہ
answered
Jan 18
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
قعدہ اولیٰ میں شریک ہونے والا التحیات پوری پڑھے یا امام کے ساتھ کھڑا ہو جائے؟ (۴)سوال: امام قعدہ اولیٰ میں تھا، ایک شخص جیسے ہی آکر ملا، امام صاحب فوراً کھڑے ہوگئے اب یہ التحیات پڑھے یا ساتھ کھڑا ہو جائے یا آدھی التحیات پڑھ چکا تھا کہ امام صاحب کھڑے ہوگئے ایسی صورت میں کیا کرے؟ براہ کرم جواب جلد عنایت فرمائیں۔ فقط: والسلام المستفتی: محمد ارشد، بلند شہر
answered
Jan 18
in
نماز / جمعہ و عیدین
»
امام کے سجدہ سہو کرتے وقت مسبوق کیا کرے؟ (۳)سوال: ایک شخص امام کو دوسری رکعت میں پایا امام سے کوئی ایسی غلطی ہو گئی جس سے سجدہ سہو واجب ہوتا ہے اور امام کو سجدہ لاحق ہوا مسبوق کے نماز میں شامل ہونے سے پہلے، امام کے ساتھ مسبوق بھی سجدہ سہو کرے یا نہیں؟ اگر نہ کرے، تو اس درمیان کے وقفہ میں مسبوق بیٹھا رہے یا اپنی نماز کو مکمل کر لے؟ فقط: والسلام المستفتی: فدا حسین، سہرساوی
answered
Jan 18
in
نماز / جمعہ و عیدین
Page:
« prev
1
...
23
24
25
26
27
28
29
...
259
next »
...