نوٹس بورڈ
- Details
- Created: Wednesday, 17 June 2020 11:22
اعلان
طلبہ عزیز! کوروناوائرس کی بناء پرملک کی بہ تسلسل غیریقینی صورتحال کے تناظر میں دارالعلوم وقف دیوبند نے امتحان سالانہ 1441ھ کے تعلق سے یہ فیصلہ لیا ہے کہ اب کسی بھی جماعت بشمول تکمیلات وتخصصات کی مابقیہ کتب کا امتحان سالانہ نہیں لیا جائے گا، بلکہ امتحان ششماہی کے نمبرات ہی معیار ہوں گے۔اور اسی اوسط کے اعتبار سے تمام کارروائیاں انجام پائیں گی۔واضح رہے درجات میں ترقی وتنزلی نیز اجراء وبندش طعام کا معیار اوسط حسب سابق ہی رہے گا، البتہ دورہ حدیث شریف کی مابقیہ کتب کا امتحان تقریری احوال کی درستگی کے بعدبوقت اجرائے سند دیا جاسکے گا۔اور بعد تکمیل امتحان ہی حصول سند کے مجازہوں گے۔ تکمیلات وتخصصات میں داخلہ کیلئے بھی امتحان ششماہی کے نمبرات ہی معیار ہوں گے، جنکی تفصیلات ذیل میں درج کی جارہی ہیں، تکمیلات وتخصصات میں داخلہ کے متمنی طلبہ (حنہوں نے ذیل میں درج مطلوبہ اوسط حاصل کئے ہوں)، اپنی درخواست برائے داخلہ(نام، پتہ، فارم نمبر سال گذشتہ، موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی کی تفصیلات کے ساتھ) ذیل میں مندرجہ ای میل آئی ڈی پر مؤرخہ 29/شوال المکرم 1441ھ تک روانہ کردیں، حسب شرائط معیار کو پورا کرنے والے طلبہ کا امتحان داخلہ بوقت آغاز تعلیم لیا جائے گا اور امتحان میں کامیابی ہی داخلے کیلئے وجہ ترجیح ہوگی، شرکت امتحان داخلہ کے مجاز طلبہ کو منجانب ادارہ اطلاع کردی جائے گی، جن طلبہ کو من جانب ادارہ اطلاع حاصل ہو وہی طلبہ ادارہ کیلئے سفر کریں گے۔دیگر طلبہ کو ادارہ آمد کی اجازت نہیں ہوگی۔آغاز تعلیم کے تعلق سے ابھی ادارہ نے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے، حکومت کی جانب سے آغاز تعلیم کی اجازت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لے کر آپ کو مطلع کردیا جائے گا، اسلئے طلبہ ادارہ کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات کی جانب متوجہ رہیں۔
محمد سفیان قاسمی
مھتمم دارالعلوم وقف دیوبند
24/ شوال المکر م 1441ھ
1-تکمیل افتاء %65
2-تکمیل ادب %60
3-تکمیل تفسیر %60
4-حجۃ الاسلام اکیڈمی %60
5-شعبہ انگریزی %60
برائے ارسال درخواست: Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.