Select Language
EN  |  UR  |  AR

    فوری لنکس  

 

الجامعۃ الاسلامیۃ دارالعلوم وقف دیوبند

۱۸۵۷ءمیں مغلیہ سلطنت کے زوال کے بعد ہندوستان میں سب سے پہلی علمی اور اصلاحی تحریک کا آغاز شمالی ہند کے ایک چھوٹے سے قصبے دیوبند سے ہوا۔ حجۃ الاسلام حضرت الامام مولانا محمد قا سم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ نے۱۵/ محرم الحرام ۱۲۸۳ھ کو سرزمین دیوبند پر مدرسہ عربی اسلامی دیوبند قائم فرمایا۔ قیام مدرسہ کی اس مبارک تحریک ميں بالخصوص حاجی عابد حسین دیوبندی اور امام ربانی مولانا رشید احمد گنگوہی رحمہما اللہ نے امام محمد قا سم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ کو اہم تعاون فراہم کیا ۔اور دیکھتے ہی دیکھتےامام محمد قا سم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ کے 'مدرسہ عربی اسلامی دیوبند' نے 'جامعہ اسلامیہ دارالعلوم دیوبند' کے نام سے ایک عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹی کی شکل اختیار کر لی۔ یہاں دنیا کے مختلف ممالک سے طلبہ تفسیر، حدیث، فقہ اور دیگر اسلامی علوم کے حصول کے لئے آتے رہے ہیں۔ دراصل امام محمد قا سم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ نے دارالعلوم دیوبند کے قیام کے ذریعے سرزمین دیوبند پر امام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی قدس سرہ العزیز کے مکتب فکر کے احیاء کا عظیم کارنامہ انجام دیا۔ اورحکیم الاسلام  حضرت مولانا قاری محمد طیّب رحمۃ اللہ علیہ (مہتم دارالعلوم دیوبند از۱۳۴۸ھ تا ۱۴۰۳ھ) نے ۱۴۰۲ھ (۱۹۸۲ء) میں ولی اللہی اور قاسمی علمی وراثت کو دارالعلوم وقف دیوبند کی شکل میں محفوظ کر دیا- وللہ الحمد والمنۃ

results   

banner 2   

banner 2   

banner 2

   تعمیراتی منصوبے   




  Join us on :-