Select Language
EN  |  UR  |  AR

    فوری لنکس  

اکابر ستہ


۱۔حجۃ الاسلام الامام مولانا محمد قاسم النانوتویؒ : تحریک دیوبندکےبانی، حضرت شاہ ولی اللہ محدث کبیرؒ کے خوان علم کے آخری خوشہ چینوں میں سے،عظیم محدث، امام علم الکلام،  الحاد و بے دینی اور مشنری حملوں کے خلاف اسلام کا دفاع کرنے والے اوربرصغیرہند میں ہزاروں مدارس  اور اسلامی تحریکوں کے روحانی پیشوا ، آپ کی مشہور تصانیف میں  تحذیر الناس اور حجۃ الاسلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آگے پڑھئے 

۲۔ امام ربانی مولانا رشید احمد گنگوہیؒ: حدیث و فقہ کےایک بڑے  عالم، دارالعلوم دیوبندکے سرپرستِ دوم، علماء دیوبنداور روحانی اعمال کے مایہ ناز استاد ، آپ کی سب سے مشہورکتاب فتاوی رشیدیہ ہے۔...... آگے پڑھئے

۳۔ شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندیؒ : اسیر مالٹا، عظیم مجاہد، بہت سے نامورعلماء کے استاد، چاروں مذاہب پر گہری نظر رکھنے والے، برطانیہ کے خلاف آزادئ ہند کے عظیم مجاہد، تحریک خلافت کے بانی، ہندوستان کی سب سے بڑی اسلامی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کے بانی،اور موڈرن یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے بانی۔۔۔۔۔۔۔آگے پڑھئے

۴۔ حکیم الامت المجدد حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ: بر صغیر ہند کے غزالی،مجدد الف ثانیؒ وشاہ ولی اللہؒ اور مولانا  محمد قاسم نانوتویؒ کے بعد چوتھے عظیم مجدد، اپنے وقت کے سب سے بڑے روحانی معالج، محی السنۃ  اور ماحی البدعۃ ، قرآن و حدیث و تصوف پرکم وبیش ۱۰۰۰/ کتابوں کے مصنف، ان کی سب سے مشہور تصانیف میں تفسیر بیان القرآن، امدادالفتاویٰ، اور عورتوں کے لئے انسائکلوپیڈیا بہشتی زیورجیسی کتب  ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔آگے پڑھئے

۵۔ امام المحدثین علامہ انور شاہ کشمیریؒ: ذکاوت و ذہانت میں اپنے وقت کے امام  ابن تیمیہ، فقیہ اعظم اور شیخ عبد الحق محدث دہلوی ؒ کے بعد سب سے بڑے محدث، صحاح ستہ کے حافظ، آپ کی سب سے مشہور تصنیف فیض الباری  تقریر صحیح بخاری ہے جو چار جلدوں میں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔آگے پڑھئے

۶۔حکیم الاسلام مولانا قاری محمد طیب ؒ: امام محمد قاسم نانوتویؒ کے پوتے، دارالعلوم دیوبندکے معمارِ ثانی، بانئ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، شارحِ علوم قاسمیہ، بر صغیر ہند کے  بہت ہی مشہور خطیب، جن کی مشہور کتابوں میں خطباتِ حکیم الاسلام(آپ کی تقاریر کا مجموعہ)، اطیب الثمر فی مسئلۃ القضاء والقدر، الاجتہاد و التقلید اور سائنس اور اسلام ہیں۔۔۔ آگے پڑھئے