Select Language
EN  |  UR  |  AR

    فوری لنکس  

 

تعمیراتی منصوبے

دارالعلوم وقف دیوبند کے تعمیری منصوبوں کی تکمیل اور ترقیات میں حصہ لیجئے۔

نوٹ: دارالعلوم وقف دیوبند کے چندہ دہندگان G-80 کے تحت انکم ٹیکس سے مستثنی ہیں۔

تکمیل شدہ منصوبے

*دارالحدیث:
اس وقت احاطہ دارالعلوم وقف دیوبند میں ایک عظیم الشان دارالحدیث تعمیرشدہ ہے۔ جس میں  بیک وقت دو ہزار طلبہ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

« دارالقرآن:
ایک پرشکوہ عمارت حال ہی میں تعمیر ہوئی ہے۔ جس میں ناظرہ، حفظ اور تجوید و قراٗت کی تعلیم ہوتی ہے۔

تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں       حالیہ تصاویر دیکھئے:  تصویر1تصویر2تصویر3تصویر4تصویر5تصویر6تصویر7تصویر8

« واش روم (بیت الخلاء):

دارالعلوم وقف دیوبند میں تقریباً ڈھائی ہزار طلبہ داخل ہیں، اور واش روم کی قلت کی وجہ سے پریشانی کا سامنا تھا، کسی حد تک اس کمی کو پورا کیا گیا ہے۔

تفصیل کے لئے کلک کریں۔ حالیہ تصاویر دیکھئے:  تصویر1   تصویر2   تصویر3

« روڈ پروجیکٹ:

دارالعلوم وقف دیوبند کی اراضی کے وسیع ہونے کے باوجود ابھی تک باضابطہ پختہ سڑکوں کا نظم نہیں تھا۔ الحمد للہ سال رواں اس کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ 30 فی صد کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔ اس کا کل تخمینی صرفہ 2385270 (تیئیس لاکھ پچاسی ہزار دو سو ستر) روپئے ہے۔    

۔ تفصیل کے لئے کلک کریں۔ حالیہ تصاویر دیکھئے:  تصویر1تصویر2تصویر3تصویر4تصویر5تصویر6تصویر7تصویر8

«امام محمد قاسم مرکزی لائبریری :

 ایک عالیشان عمارت طلبہ کے مطالعہ کے لئے تعمیر کی گئی ہے جہاں طلبہ مختلف کتب و فنون کا مطالعہ کرتے ہیں۔ ۔تفصیل کے لئے یہاں کلک کریں

 

«  حجۃ الاسلام اکیڈمی :

یہ ادارہ کی ایک خوبصورت عمارت ہے جس میں کانفرنس ہا، میٹینگ ہال، کمپیوٹر لیب کے علاوہ اردو عربی اور انگریزی میں شائع ہونے والے رسائل و مجلات کے دفاتر بھی اسی بلڈنگ میں موجود ہیں۔

دارالاقامہ / رواق سالم:  طلبہ کی رہائش کے لئے مزید چند کمروں کی تعمیر کرکے دارالاقامہ کا حصہ مکمل کردیا گیا ۔

 

«واٹر ٹینک ہ:

پانی کی پریشانی سے اب الحمدللہ نجات حاصل ہوگئی ہے، اور طلبہ کے لئے ہمہ وقت پانی دستیاب ہے۔ پینے کے پانی کے لئے بھی فلٹر لگائے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو صاف ستھرا پانی ملے ۔

 

«  دارالضیوف:

دور دراز سے آنے والے مہمانان کرام کے قیام کے لئے ایک علیحدہ عمارت  تعمیر کی گئی ہے، جس میں عمدہ سہولیات  کا خاص خیال رکھاگیاہے۔