تعمیراتی منصوبے
دارالعلوم وقف دیوبند کے تعمیری منصوبوں کی تکمیل اور ترقیات میں حصہ لیجئے۔
نوٹ: دارالعلوم وقف دیوبند کے چندہ دہندگان G-80 کے تحت انکم ٹیکس سے مستثنی ہیں۔
مستقبل کےمنصوبے
« جدید دارالاقامہ (ہاسٹل):
قدیم دارالاقامہ ڈھائی ہزار طلبہ کے قیام کےلئے ناکافی ہے۔ قدیم دارالاقامہ میں مزید کچھ کمرے تعمیر کئے گئے ہیں مگراب بھی ایک بڑی تعداد کے لئے رہائش کی ضرورت باقی ہے۔ ۔ اس لئے تقریبا پچاس کمروں پر مشتمل تین منزلہ جدید دارالاقامہ کی اشد ضرورت ہے۔ جس کا تخمینی بجٹ سات کروڑپچاسی /لاکھ روپئے ہے۔
جدید دارالاقامہ (ہاسٹل) کا تخمینی بجٹ
Rs. 7,11,85000
« دارالاہتمام:
ایک ایسی عمارت درکار ہے جس میں مدرسہ کے تمام دفاتر ایک جگہ ہوں اور دلجمعی کے ساتھ کام کیا جاسکے۔
« دارالضیوف:
دور دراز سے آنے والے مہمانان کرام کے قیام کے لئے ایک علیحدہ عمارت کی اشد ضرورت ہے۔
« دارالاساتذہ:
اساتذہ کے لئے فیملی کوارٹر فراہم کرنا
« مدرسہ ثانویہ:
درجہ اعدادیہ تا چہارم عربی کے لئے ایک الگ عمارت درکار ہے۔