نوٹس بورڈ
- Details
- Created: Wednesday, 26 August 2020 06:34
اہم اعلان
بسلسلہ آغاز تعلیم(آن لائن(
عالمی سطح پر کورونا وائرس کے افزوں تر اثرات نے جملہ شعبہ ہائے حیات اور نظام زندگی کومتاثر کیا ہے، حیا ت انسانی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جس میں اس کے ضرر رساں اثرات محسوس نہ کئے جارہے ہوں، یقینی طور پر اس کی ضرر رسانی شعبہ تعلیم وتعلم پر بھی نمایاں ہیں اور تاہنوز اس تعلق سے صورت حال غیر یقینی ہے، ظاہر ہیکہ مذکورہ مضرات کے ساتھ طلبہ کے مستقبل کا تحفظ اور تعلیمی حرج کا تدارک مثبت حکومتی ہدایات اور ضابطہ قانونی کے اجراء اور نفاذ تک بجز آن لائن تعلیم کے ممکن نہیں ہے۔
چنانچہ اسی تناظر میں دارالعلوم وقف دیوبند نے یہ فیصلہ لیا ہیکہ جب تک حکومتی ہدایات کا اجراء اور حسب معمول تعلیم کا نفاذ نہیں ہوجاتا اس وقت تک بذریعہ ویب سائٹ آن لائن درس وتدریس کا سلسلہ جاری رہے گا، آن لائن تعلیم کی تفصیلات، ہدایات، طریقہ کار اور نظام کار سے جلد آگا ہ کردیا جائے گا۔
ادارہ کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات کی جانب طلبہ بطور خاص متوجہ رہیں۔
محمد سفیان قاسمی
مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند
۶/ محرم الحرام ۱۴۴۲ھ