Select Language
EN  |  UR  |  AR

نوٹس بورڈ

اہم ہدایات

متعلقہ آن لائن تعلیم

 

طلبہءعزیز!جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ کورونا وائرس کی بناء پر پیدا ہوئی صورت حال اور اس تناظر میں ہونے والے تعلیمی حرج کی تلافی اور مستقبل کے تحفظ کے پیش نظر دار العلوم وقف دیوبند نے آن لائن تعلیم کا فیصلہ لیاہے۔جس کا اعلان ماقبل میں کیا جاچکاہے۔
اب مؤرخہ ۲/ستمبر ۲۰۲۰ء مطابق ۱۳/محرم الحرام ۱۴۴۲ھ بروز بدھ سے ادارہ بذریعہ ویب سائٹ آن لائن تعلیم کا باضابطہ آغاز کررہا ہے، طلبہ کے لئے ویب سائٹ پر موجود دروس سے بہ سہولت استفادے کے پیش نظر درج ذیل چند ہدایات جاری کی جا رہی ہیں،طلبہ بطور خاص انہیں ملحوظ رکھیں، اور انہیں پیش نظر رکھ کر اپنے متعلقہ دروس سے استفادہ کریں۔
(
۱آن لائن تعلیم کا مکمل نظام ادارہ کی ویب سائٹ کے ذریعہ چلے گا اس کے لئے کسی دوسری ویب سائٹ یا کسی دیگر موبائل ایپ کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔
(
۲)طلبہ کی سہولت کے پیش نظر ادارہ کی ویب سائٹ پر درسی کتب بھی اپلوڈ کردی گئیں ہیں، اگر آپ متعلقہ درسی کتب حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ادارہ کی ویب سائٹ پر جاکر ”کورس بکس“کا سیکشن منتخب کریں، جس کے بعد تمام کتابوں کی فہرست درجوں کے اعتبار سے آپ کے سامنے آجائے گی بعدہ آپ مطلوبہ کتب حاصل کرسکتے ہیں۔
(
۳ضلع سہارنپور میں لاک ڈاؤن کی بناء پراز پیر تا ہفتہ ہر روز دوپہر۱۲بجے تک تمام دروس ادارہ کی ویب سائٹ پر نشر کر دیئے جائیں گے۔
(
۴ویب سائٹ پر نشر کئے گئے ان دروس کی مدت صرف ایک یوم کی ہوگی، اگلے روز گذشتہ اسباق ویب سائٹ سے حذف کر دیئے جائیں گے اور نئے اسباق جاری کئے جائیں گے،اس لئے طلبہ ہر روز کا سبق اسی روز سننے کا اہتمام کریں۔
(
۵ویب سائٹ پر نشر شدہ دروس سے براہ راست صرف سماعت کے آ پ مجاز ہوں گے،ڈاؤن لوڈنگ، یا شیئر نگ کا کو ئی آپشن نہیں ہوگا، اسلئے آپ دروس کو نہ تو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے اور نہ شیئر، جسکی بناء پر ہر روز بروقت دروس کی سماعت آپ کیلئے لازمی ہوگی۔
(
۶ویب سائٹ پر دروس آڈیو کی شکل میں جاری ہوں گے، یہ فیصلہ طلبہ کی اکثریت کو ملحوظ رکھ کر لیا گیا ہے، اس لئے کہ طلبہ کی اکثریت بوجوہ مختلفہ ویڈیو یا لائیو ویڈیو کے ذریعہ دروس سے استفادہ کی متحمل نہیں ہے۔
(
۷ادارہ کی ویب سائٹ(www.dud.edu.inپر جا کردائیں جانب ”آن لائن کلاس“ کے سیکشن کا انتخاب کریں، بعدہ درجہ کا انتخاب کریں، جس کے بعد آپ متعلقہ درجہ کے پیج پر آجائیں گے،اس متعلقہ پیج پر آپ کو اپنی جماعت کے اسباق کی مکمل تفصیلات مل جائیں گی، وہاں سے آپ دروس سماعت کر سکیں گے۔
(
۸تمام جماعتوں میں ہرکتاب سے متعلق بذریعہ ترجمان جماعت سابق ایک واٹس ایپ گر وپ تشکیل دیں اور بہ اجازت استاذ محترم ان کا نمبر بھی گروپ میں شامل کرلیں، پیش آمدہ سوالات یا اشکالات کی صورت میں اپنے سوالات اسی گروپ میں درج کردیں، حضرات اساتذۂ کرام حسب سہولت آپ کے سوالات کے جواب دے دیں گے۔
(
۹)ابتدائی درجات میں مشق وتمرین کے لئے طلبہ ان ہی تشکیل شدہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ ہی اپنے اساتذہ سے مراجعت کرسکیں گے اور اپنی تمرینات بھی ارسال کریں گے۔متعلقہ اساتذۂ کرام اسی گروپ پر اصلاحات درج کرادیں گے۔
(
۰۱تشکیل شدہ واٹس ایپ گروپ پر غیر متعلق سوالات یا غیر متعلق گفتگو کی قطعا اجاز ت نہیں ہوگی۔گروپ کی تشکیل دہی کے لئے اساتذۂ کرام کے نمبرات دفتر تعلیمات سے حاصل کریں۔
طلبہ عزیز: واضح رہے کہ آن لائن درس وتدریس کا یہ فیصلہ آپ حضرات کے مستقبل کے تحفظ کے پیش نظر لیا گیا ہے، آپ موجودہ احوال کا ادراک کرتے ہوئے اس کی اہمیت کو سمجھیں اور ان دروس سے اپنے اوقات میں خوب استفادہ کی کوشش کریں، حق تعالیٰ آپ کا حامی وناصر ہو، آپ کے علم میں برکت عطاء فرمائے اور تمام عالم کیلئے احوال کو مساعد وسازگار بنائے۔
      
نوٹ: کسی بھی طرح کے استفسار کیلئے اوقات مدرسہ میں ہی دفتر تعلیمات سے درج ذیل نمبرات پر استفار کریں۔

                                       سید احمد خضر شاہ مسعودی
                           صدر المدرسین وناظم تعلیمات دارالعلوم وقف دیوبند                             

                                       ۱۰/محرم الحرام ۱۴۴۲ھ

رابطہ نمبرات
+91-9149389011
+91-8171112821