Select Language
EN  |  UR  |  AR

    فوری لنکس  

تازہ خبریں

 

عربی مجلہ محکمہ ’’وحدۃ الامۃ‘‘ کے ایڈیٹوریل بورڈ میں ایک اہم نام کی شمولیت(۲۷ فروری ۲۰۱۴)



دیوبند27 فروری( پریس ریلیز)
دارالعلوم وقف دیوبند کے تحقیقی شعبہ حجۃ الاسلام اکیڈمی سے شائع ہونے والے ششماہی عربی مجلۂ محکمہ کے ایڈیٹوریل بورڈ میں عالم اسلام کی ممتاز علمی شخصیات کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ پاکستان سے شائع ہونے والے عربی مجلہ محکمہ ’الدراسات الاسلامیۃ‘‘ کے مدیر اورمعروف اسلامی اسکالر جناب ڈاکٹر محمدغزالی نے آج بذریعہ ای میل ایک تفصیلی خط کے ذریعہ ’‘’وحدۃ الامۃ‘‘ کے ایڈیٹوریل بورڈ میں اپنی شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا اور ’’وحدۃ الامۃ‘‘ کی اشاعت کو حجۃ الاسلام اکیڈمی، دارالعلوم وقف دیوبند کا مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مجلۂ محکمہ طباعت کے عمدہ معیار اور علمی و تحقیقی اعتبار سے عالم اسلام کا ایک ممتاز مجلہ ہے۔ انہوں نے مولانا محمد شکیب قاسمی صاحب ایڈیٹر ’’وحدۃ الامہ‘‘ و ڈائریکٹر حجۃ الاسلام اکیڈمی کو اس عظیم علمی و تحقیقی اقدام پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار فرمایا۔
عالم اسلام کے وہ مشہور و معروف اسلامک اسکالرس جن کی شمولیت اب تک وحدۃ الامۃ کے ایڈیٹوریل بورڈ میں ہو چکی ہے ان کی فہرست حسب ذیل ہے:

 مجلس ادارت


مجلس ادارت
ڈاکٹر محمد عوامہ (شام)
ڈاکٹر محمد ابواللیث قاسمی خیرآبادی (ملیشیا)
ڈاکٹر ابراہیم محمد زین (ملیشیا)
ڈاکٹرمحی الدین محمد عوامہ (شام)
ڈاکٹرفہد بن سعدجہنی (سعودی عرب)
ڈاکٹر عابد اللہ غازی (امریکا)
ڈاکٹر عزیر احمدقاسمی (انڈیا)
ڈاکٹر محمد اعظم قاسمی (انڈیا)
ڈاکٹر احمد معبد عبدالکریم (مصر)
ڈاکٹر اسرار احمد خان (ملیشیا)
ڈاکٹر سعود عالم قاسمی (انڈیا)
ڈاکٹر حمزہ مالیباری(دبئی)
ڈاکٹر عبد المہدی (مصر)
ڈاکٹر عبدالسمیع بن محمد الانیس (شارجہ)
ڈاکٹر ابوبکر رفیق (بنگلہ دیش)

ڈاکٹر محمدغزالی (پاکستان)

ڈاکٹر شرف عالم قاسمی (انڈیا)
ڈاکٹر سعود عالم قاسمی (انڈیا)
ڈاکٹر مسعود عالم فلاحی (انڈیا)