تازہ خبریں
- Details
- Created: Monday, 12 May 2014 23:43
لجنۃ مسابقۃ الامام محمد قاسم النانوتوی نے آج یہ اعلان کیا ہے کہ:
کل ہند مسابقہ امام محمد قاسم النانوتوی کے نتائج کا اعلان ۲۲ مئی کو منعقد ہونے والے حجۃ الاسلام اکیڈمی دارالعلوم وقف دیوبند کے اجلاس عام میں کیا جائےگا۔
فکر قاسمی کی ترویج واشاعت کے سلسلے مٰیں دارالعلوم وقف دیوبند کی یہ پیش رفت نہایت کامیاب ثابت ہوئی، دارالعلوم وقف دیوبند ، دارالعلوم دیوبند،
جامعہ مظاہرالعلوم سہارنپور، دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو، جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی، جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی، علی گڑہ مسلم یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی اور
دیگر جامعات اور مدارس سے بڑی تعدا میں مقالات موصول ہوئے، مقالات تقویم وتحکیم کے مرحلہ میں ہیں۔
حصہ لینے والے باحثین سے گزارش ہے کے ۲۲ مئی کے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بناکر انعامات حاصل کریں۔
لجنۃ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ممتاز ترین تین باحثین کو ملک وبیرون ملک سے تشریف لانے والی معروف شخصیات کے ہاتھوں گراں قدر انعامات کے ساتھ
سند تکریم اور دیگر باحثین کو سند شکر و تقدیر سے سرفراز کیا جائےگا۔