Select Language
EN  |  UR  |  AR

    فوری لنکس  

تازہ خبریں

 

طلبۂ مدارس قرآن وحدیث کے زریں پیغام کو فروغ دیں
دارالعلوم وقف دیوبند میں منعقدہ انعامی اجلاس میں مولانا محمد سالم قاسمی کا اظہار خیال

(دیوبند) سابقہ روایت کے تحت ایشیاء کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم وقف دیوبند میں انعامی اجلاس کا انعقاد کیاگیا، جس میں ممتاز مقام حاصل کرنے والے بچوں کو خصوصی انعامات سے نوازاگیا، نیز جملہ درجات کے بچوں کو مہتم
دارالعلوم وقف دیوبندحضرت مولانا محمد سالم قاسمی ودیگر اساتذہ کرام کے ہاتھوں تشجیعی انعامات سے سرفرازکیاگیا۔ اس موقع پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سینئر نائب صدر مولانا محمد سالم قاسمی نے طلباء کو پند و نصائح سے نوازتے ہوئے کتابوں کے مطالعہ کو اضافی العلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بزرگوں کے نقش قدم پر چل کر ہم اگر تحصیل علم میں مشغول ہیں تو فلاح و کامرانی اوربلندی درجات کا اہم ذریعہ ہے انہوں نے طلبہ سے علوم حدیث کی اہمیت وافادیت سمجھنے پر زور دیا اور واضح طو رپر کہاکہ تحصیل علم کے لئے اخلاص و تقویٰ شرط اولین ہے جو  خو شنودی  الٰہی  کابہترین ذریعہ ہے انہو ں نے مزید کہاکہ طلبہ اپنے مقام و مرتبہ کو پہچانیں اورپابندئدرس، اساتذہ کے ادب واحترام اور درسگاہ کی پابندی کولازم بنائیں ۔انہوں نے وقت کی قدر و قیمت پر بطور خاص زور دیا اور کہا کہ جنہو ں نے شب و روز کی محنت کے ذریعے ممتاز مقام حاصل کیاہے وہ قابل مبارک باد ہیں مہتم صاحب نے طلبہ کو تحصیل علم کے ذریعے مذہب اسلام کے زریں پیغام کی ترویج و اشاعت پر بطور خاص زور دیااو رمزید فرمایا کہ قرآن و حدیث ہمارے لئے ذخیرہ آخرت ہے۔ انہو ں نے علم کی غیر معمولی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی او رطلبہ کو محنت و لگن کے ساتھ اپنے مقصد میں مشغول رہنے کی تلقین کی۔حضرت مہتم صاحب نے علماء دیوبند کے روشن کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کے لئے ان کے علمی کارناموں کو قابل تقلید قراردیااور اس امر پر زور دیاکہ آپ اخلاص نیت کے ساتھ علم دین حاصل کریں انہوں نے اساتذہ کے ذریعہ دی گئی تعلیم کو کامیابی کی کنجی قراردیا اور کہا کہ آپ علم حدیث کے ذریعے ترقی کے مراحل طے کریں، انہو ں نے علم باعمل کو ہی دنیا و آخرت میں سربلندی ونیک نامی کاذریعہ بتایا۔اس موقع پر ناظم تعلیمات مولانا محمد اسلم قاسمی ، مولانا محمد سفیان قاسمی نائب مہتم دارالعلوم وقف دیوبند، مولانا قمر عثمانی نے بھی طلبہ کو حاصل کردہ کتب سے علمی استفادہ کرنے پر زورد یا۔ اس موقع پر اساتذہ کرام کے ہاتھوں طلبہ کو گراں قدر انعام سے نوازا گیا ۔انعامی اجلاس میں دارالعلوم وقف دیوبند کے ناظم تعلیمات حضرت مولانامحمداسلم قاسمی نے تعلیمی رپورڈ پیش کی، جس میں خاص طو رپر ادارہ میں قائم کردہ تحقیقی شعبہ حجۃ الاسلام اکیڈمی او رشعبہ کمپیوٹر اور تخصص فی الحدیث وغیرہ کے شعبو ں کو اہمیت کے ساتھ سراہاگیا۔دریں اثناء دورہ حدیث میں اول پوزیشن محمد اظہار سپولوی، دوم پوزیشن ثوبان سہارنپوری، سوم پوزیشن محمد وسیم بنگلوری نے حاصل کی، جن کو کتابو ں کے ساتھ نقد انعامات سے بھی نواز کر حوصلہ افزائی کی گئی، علاوہ ازیں جملہ طلبہ کو روایتی طو رپر تشجیعی انعامات سے نوازاگیا، قبل ازیں پروگرام کا آغاز قاری محمد واصف کی تلاوت سے ہوا اجلاس کی صدارت مولانا محمد سالم قاسمی نے کی جب کہ نظامت کے فرائض مولانا محمد اسلام قاسمی نے انجام دئیے۔