Select Language
EN  |  UR  |  AR

    فوری لنکس  

تازہ خبریں

مولانا مفتی فضیل الرحمن ہلال عثمانی کا بحیثیت صدر مفتی انتخاب
دارالعلوم وقف دیوبند کی انتظامیہ کا ایک اہم اقدام


(پریس ریلیز)


ایشیاء کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم وقف دیوبند اپنے اعلیٰ تعلیمی معیار اور عالمی شہرت کا حامل ایک منفرد ادارہ ہے، تعلیمی معیار بہتر سے مزید بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ مس کوشش کررہی ہے او راس سلسلے میں ہر ممکنہ تدبیر پر ترجیحی طور پر عمل جاری ہے۔
آج مولانا مفتی فضیل الرحمن ہلال عثمانی کا دارالعلوم وقف دیوبند میں بحیثیت صدر مفتی انتخاب عمل میں آیا، اس اہم فیصلہ کو لے کر علمی حلقوں میں خوشی کا ماحول نظر آرہاہے، بتایا جارہاہے کہ یہ فیصلہ ادارہ کے معیار تعلیم کی بلندی کے لیے ایک خوش آئند اقدام ثابت ہوگا۔اور خواص و عوام اس فیصلہ کو مستحسن قرار دے رہے ہیں۔
دارالعلوم وقف دیوبند کے نائب مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی نے اخباری نمائندوں سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ سابق صدر مفتی مولانا خوشید عالم صاحب شیخ الحدیث دارلعلوم وقف دیوبند کے انتقال کے بعد سے یہ منصب خالی ہوگیاتھا، توقع کی جاتی ہے کہ مولانا مفتی فضیل الرحمن ہلال عثمانی کا اس منصب پر فائز ہونا اس خلاء کو پرکرنے میں معین ثابت ہوگا۔
مولانانے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی ادارے کے تخصصی شعبہ جات میں دارالافتاء امتیازی حیثیت کاحامل شعبہ تصور کیاجاتاہے۔بحمد اللہ دارالعلوم وقف دیوبند اپنی علمی وتعلیمی ودیگر متعقلہ ہمہ جہت حسن کارکردگی کی بنیاد پر آج نہ صرف اندرون ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایک منفرد وباعظمت حیثیت کا حامل ہے، دارالافتاء ادارہ کے امتیازات کا ایک قابل ذکر حصہ ہوتا ہے، اس لیے صدارت افتاء کے لیے مولانا مفتی فضیل الرحمن ہلال عثمانی کا انتخاب اس اہم شعبہ کی علمی ترقی کا باعث ہوگا۔