Select Language
EN  |  UR  |  AR

    فوری لنکس  

تازہ خبریں

 

ملت اسلامیہ ہند خانوادۂ قاسمی کے علمی ودینی احسانات سے گراں بار ہے
مولانا محمد سفیان قاسمی کو مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند منتخب کئے جانے پر اساتذہ وکارکنان کی جانب سے ایک تہنیتی اجلاسکا انعقاد

(پریس ریلیز)


ایشیاء کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم وقف دیوبند میں آج مجلس مشاورت دارالعلوم وقف دیوبند کے پہلے مشاورتی اجلاس (منعقدہ ۷؍ذی قعدہ ۱۴۳۵ھ مطابق ۳؍ ستمبر ۲۰۱۴ئ) میں حضرت مولانا محمد سالم قاسمی صاحب دامت برکاتہم کو صدر مہتمم اور حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی صاحب دامت برکاتہم کو منصب اہتمام تفویض کئے جانے کے تاریخ ساز فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اساتذہ وکارکنان دارالعلوم وقف دیوبند نے ایک تہنیتی اجلاس منعقد کیا۔
حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی صاحب مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند کی صدارت میں منعقد تہنیتی اجلاس کا آغاز دارالعلوم وقف کےاستاذ قاری محمد واصف صاحب کی تلاوت سے ہوا اور نظامت کے فرائض حضرت مولانا مفتی فضیل الرحمن ہلال عثمانی صدر مفتی دارالعلوم وقف دیوبند نے انجام دئیے۔
دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ حدیث مولانا غلام نبی کشمیری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جہاں مجلس مشاورت دارالعلوم وقف دیوبند کے قیام کو ادارہ کی ترقی کا ضامن قرار دیا، وہیں اراکین مجلس مشاورت کے انتخاب کو بھی لائق تحسین قرار دیا انہوں نے مولانا محمد سفیان قاسمی کو منصب اہتمام سے سرفراز کئے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد سفیان قاسمی نے دارالعلوم وقف دیوبند کی تعمیر وترقی میں اہم ترین رول ادا کیا ہے۔
مولانا مفتی عارف صاحب قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند نے مولانا سفیان قاسمی صاحب کو مہتمم منتخب کئے جانے کو حسن انتخاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا اپنی گوناگوں علمی وانتظامی خصوصیات وکمالات کی بناء پر علمی حلقوں میں اپنی نمایاں حیثیت قائم کئے ہوئے ہیں، مولانا کا شمار دارالعلوم وقف دیوبند کے ان افراد میں ہوتا ہے جنہونےآزمایشوں کے دور میں ادارہ کی بہترین نگہداشت کا فریضہ انجام دیا، مولانا کا منصب اہتمام پر فائز ہونا ادارہ کو مزید ترقیات سے ہمکنار کرے گا۔
مولانا دلشاد احمد قاسمی ناظم تنظیم وترقی دارالعلوم وقف دیوبند نے مولانا سفیان قاسمی صاحب کی خدمت میں تحریری ہدیۂ تہنیت پیش کرتے ہوئے مجلس مشاورت دارالعلوم وقف دیوبند کے تاریخ ساز فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔
دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ اور معروف قلمکار جناب مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے مسلمان دو علمی خانوادوں کے علمی احسانات سے گراں بار ہیں پہلا خانوادہ شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ کا ہے اور دوسرا خانوادہ حجۃ الاسلام الامام محمد قاسم النانوتوی بانی دارالعلوم دیوبند کا ہے آج ساری دنیا خانوادۂ قاسمی کے علمی فیضان سے سیراب ہورہی ہیں حضرت مہتمم صاحب کی خدمت میں ہدیۂ تہنیت وتبریک پیش کرتا ہوں۔
مولانا شمشاد رحمانی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سفیان قاسمی صاحب نے جس دور میں دارالعلوم وقف دیوبند کی باگ ڈور سمبھالی وہ سختیوں آزمائشوں او تنگیوں کا دور تھا، مولانا نے انتہائی حسن انتظام کا مظاھرہ کرتے ہوئے ادارہ کو ترقی کی سمت گامزن کیا اور استحکام بخشا، ہم بصمیم قلب ارکان مشاورت کو ان کے اس حسن انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
جناب مولانا محمدسفیان قاسمی صاحب مہتمم دارالعلوم وقف دیوبندنے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہم سبھی کے لیے یکساں طور پر باعثِ مسرت بات یہ ہے کہ ہماری مجلس مشاورت میں ملک ک مقتدر علماء اور مؤقر مشائخ شریک ہیں، مولانا نے مزید کہا کہ میں اکابر امت کی جانب سے دی گئی مسؤلیت پر بارگاہ ایزدی میں شکر بجا لاتا ہوں اور دارالعلوم وقف دیوبند کی تعمیر وترقی میں تمام مخلص اساتذہ اور کارکنان کے مخلصانہ تعاون کا خواستگار ہوں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرنے والوں مفتی فضیل الرحمان ہلال عثمانی صاحب، مولانا فرید الدین صاحب،مفتی احسان صاحب اور سید زاہد حسن صاحب کے نام قابل ذکر ہیں۔
جب کہ اختر سعید صاحب ایڈمنسٹریٹر جامعہ طبیہ دیوبند طلبہ دارالعلوم وقف دیوبند خصوصی طور پر شریک رہے۔