تازہ خبریں
- Details
- Created: Saturday, 13 December 2014 14:53
حضرت خطیب الاسلام ’’شاہ ولی اللہ ایواڑ‘‘ سے سرفراز
حال ہی میں ملک کی ممتاز یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اندر منعقد ہونے والی ایک شاندار تقریب میں جس کا اہتمام شاہ ولی اللہ اکیڈمی نے کیا تھا، حضرت خطیب الاسلام مولانا محمد سالم صاحب قاسمی صدر مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند کو ’’شاہ ولی اللہ ایواڑ‘‘ سے سرفراز کیا گیا، دینی و علمی حلقوں میں اس فیصلے کا پرزور خیر مقدم کیا گیا اور ہرشخص نے حضرت خطیب الاسلام کو اس ایواڑ کے لیے منتخب کئے جانے کونہایت موزوں شخصیت کا انتخاب نیز اکیڈمی کے اس فیصلہ کو بالکل برمحل اور درست اقدام قرار دیا، اس خبر کے عام ہوتے ہی ملک کی مؤقر و معزز علمی، سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے مبارک باد پیش کئے جانے کا سلسلہ جاری ہوگیا اور فون و اخبارات وغیرہ کے ذریعہ ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے، قارئین سے التماس ہے کہ وہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ حضرت خطیب الاسلام کے سایۂ علمی کو خدام ادارہ کے سروں پر تادیر قائم رکھے تاکہ ان کی عالمانہ و عارفانہ شخصیت سے مزید فیض اٹھایا جاسکے۔ (آمین)