Select Language
EN  |  UR  |  AR

    فوری لنکس  

تازہ خبریں

مولانا بدر الحسن قاسمی (مقیم حال کویت) کی تشریف آوری


سابق استاذ دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا بدر الحسن قاسمی ( مقیم حال کویت) کی ادارے میں تشریف آوری ہوئی، مولانا موصوف نے دارالعلوم وقف دیوبند کی علمی و تحقیقی، تعلیمی و تربیتی تیز تعمیراتی سرگرمیوں کو دیکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا، اس موقعہ پر حجۃ الاسلام اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا محمد شکیب قاسمی نے مولانا موصوف کے سامنے اکیڈمی کی سرگرمیوں اور ’’احیاء تراث السلف‘‘ کے پس منظر میں جاری علمی و تحقیقی اور تصنیفی و تالیفی کاروائیوں کا جامع تعارف پیش کیا، جسے مہمان محترم نے کافی سراہا اور پسند کیا، مہمان محترم کی آمد پر دارالحدیث میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں دارالعلوم وقف کے استاذ مولانا محمد شمشاد رحمانی نے طلبہ کے سامنے مہمان محترم کاجامع تعارف کرایا، مولانا بدر الحسن قاسمی صاحب، نے طلبہ کونصیحت فرماتے ہوئے خصوصیت کے ساتھ اس جانب توجہ دلائی کہ دور جدید میں دینی دعوت اور اسلامی تعلیمات کی ترویج و اشاعت کے لیے طلبۂ مدارس اسلامیہ اور علمائے دین کو عصر حاضر کے جدید ذرائع و وسائل کا استعمال ناگزیر ہے۔