تازہ خبریں
- Details
- Created: Thursday, 26 March 2015 16:04
مدارس کے طلبہ اکابر دیوبند کی روشن خدمات سے نصیحت حاصل کریں: مولانا محمد سفیان قاسمی
اسلام کی معتدل فکر کا سب سے بڑا ترجمان دارالعلوم ہے: مولانا سجاد نعمانی
دارالعلوم وقف دیوبند میں حجۃ الاسلام اکیڈمی کے زیر اہتمام ورکشاپ اور اجلاس عام کا انعقاد

ایشیاء کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم وقف دیوبند کی دارالحدیث کے وسیع و عریض ہال میں ایک عظیم الشان اجلاس عام کا انعقادکیا گیا، اجلاس کے مہمان خصوصی مولانا سجاد نعمانی نے طلبہ سے خصوصی خطاب کے دوران سورہ یوسف کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت یوسف علیہ السلام کی زندگی کے متعدد واقعات کی روشنی میں طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ تقویٰ اور صبر دو عظیم صفات ہیں جن کا فائدہ نہ صرف آخرت میں بلکہ دنیا میں بھی مل کر رہتا ہے، مولانا نے تقویٰ اور صبر کے حقیقی مفہوم کی وضاحت پیش کی اور طلبہ کو ان کے مقام و مرتبے اور ذمہ داریوں سے روشناس کرتے ہوئے کہا کہ تم ان دو صفات کے قالب میں ڈھل جاؤ، دنیا تمہاری پیاسی ہے اور تمہارے کردار کا انتظار کر رہی ہے، تمہیں وہی عزت اور بلندی حاصل ہوگی جو کبھی تمہارے سلف کو حاصل ہوئی تھی۔
مولانا سجاد نعمانی نے بڑی قوت کے ساتھ کہا کہ دنیا میں اسلام کی معتدل فکر کا سب سے بڑا ترجمان دارالعلوم ہے جس کا فیضان دنیا کے کونے کونے میں پہنچ چکا ہے، یہ بات سرمایہ فخر بھی ہے اور عظیم ذمہ داریوں کا احساس بھی دلاتی ہے مولانا نے طلبہ کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ اکابر دیوبند کی مجاہدانہ زندگی اور روشن کارناموں سے نصیحت حاصل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے امت کے آپسی اختلافات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے ایک درجہ میں اتحاد اوراپنے منہج و افکار پر جماؤ پر زور دیا۔
اجلاسِ عام کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا اور دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی صاحب نے کلمات تشکر پیش کرتے ہوئے مولانا سجاد نعمانی کی آمد پر ممنونیت کا اظہار کیا اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخلاص و للہیت اور تقویٰ و انابت و ہ عظیم صفات جو اکابر دیوبند کا طرۂ امتیاز تھیں انہیں اپنی زندگی میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ آپ دنیوی و آخروی فلاح کی ابدی سعادت سے بہرہ ور ہوں۔
دراصل مولانا سجاد نعمانی نے دارالعلوم وقف دیوبند کے شعبۂ تحقیق حجۃ الاسلام اکیڈمی کے زیر اہتمام ’’حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ اور مقاصد شریعت‘‘ کے موضوع پر منعقد و رکشاپ میں شرکت کی غرض سے دیوبند تشریف لائے تھے، اس ورکشاپ میں دارالعلوم وقف دیوبند کے شعبہ جات تکمیل کے طلبہ اور متخصصین نے شرکت کی اور مولانا سجاد نعمانی نے دو گھنٹوں پر مشتمل ایک جامع محاضرہ پیش کیا۔
جب کہ اجلاس عام میں دارالعلوم وقف کے اساتذہ ملازمین اور طلبہ سمیت قرب و جوار کے مدارس کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مولانا سجاد نعمانی کی رقت آمیز دعاء پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔