Select Language
EN  |  UR  |  AR

    فوری لنکس  

تازہ خبریں

 

پریس ریلیز۲۳/جون ۲۰۲۰ء

دنیا میں کرونا کے وحشت انگیز بڑھتے رجحانات اور اعداد و شمار کی خبروں سے جہاں ایک طرف دنیا کے لوگ خوف زدہ ہیں وہیں دوسری جانب عوامی سطح پر اس حوالے سے غیر محتاط رویہ اور حکومتوں اور صحت عامہ کے اداروں کی واضح احتیاطی تدابیر کے متعدد اعلانات کے باوجود اس طرف سے برتی جانے والی غفلت بھی تشویشناک ہے، عام سطح پر پائے جانے والے اس بے شعور رویے اور غیر محتاط آزادانہ میل جول کے بے خوف رجحانات کے سبب مملکۃ العربیہ السعودیہ کی حکومت نے سال رواں حج کی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بالکلیہ حج کو منسوخ نہ کرتے ہوئے دائرہ عمل کو محدود کئے جانے کی پالیسی کو ترجیح دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال محدود پیمانے پر مملکت میں مقیم ملکی و غیر ملکی افراد ہی حج ادا کرسکیں گے، جبکہ باہر کے افراد کے اجتماع پر احتیاطی نقطہ سے پابندی عائد رہے گی، وقت و مصلحت اور مفاد عامہ کے پیش نظر مملکت کا یہ اعلان تمام ان مسلمانان عالم کے لیے ذہنی سکون اور قلبی تسکین کا باعث ہے جن کے دل اس سال حج کے منسوخ کئے جانے کے حوالے سے ملنے والی خبروں کو سن کر بے چین و مغموم تھے، حالات حاضرہ کے تناظر میں سعودی حکومت کی جانب سے لیے گئے اس مستحسن اور لائق ستائش فیصلے کے نہایت خوشگوار اثرات کو ان شاء اللہ دنیا کے تمام مسلمان یکساں انداز میں محسوس کریں گے، جس طرح سے دنیا کی کوئی چیز دائمی اور مستقل نہیں ہوتی ہے اسی طرح سے یقین ہے کہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں توبہ و استغفار اور مشترکہ احتیاطی جد و جہد کے نتیجے میں جلد ہی دنیا اس وبائی آفت کی قہر سامانیوں سے ان شاء اللہ باہر آجائے گی، تاہم انسان اور انسانیت کی حفاظت کے لیے اللہ تعالی نے جو فرائض ہمارے ذمے کئے ہیں ان پر صبر و تحمل کے ساتھ سے عمل کیا جانا بھی ان شااللہ بارگاہ حق میں عبادت ہی شمار ہوگا۔

                                   محمد سفیان قاسمی
                                                 
مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند
                                           
یکم / ذی قعدہ ۱۴۴۱ھ