تازہ خبریں
مولاناغلام محمدوستانوی مدظلہٗ کی جامعہ میں آمد (۹ دسمبر ۲۰۱۳م)
- Details
- Created: Friday, 24 January 2014 19:52
حال ہی میں حضرت مولانا غلام محمد وستانوی دارالعلوم وقف دیوبند میں تشریف لائے،دارالعلوم وقف دیوبند کی ہمہ جہت خدمات کا مشاہدہ فرماکر بے حد مسرور ہوئے ’’حجۃ الاسلام اکیڈمی ‘‘ جو دارالعلوم وقف دیوبندکا ایک تحقیقی شعبہ ہے کے قیام پر حضرت مولانا محمد سفیان صاحب قاسمی نائب مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند اور حجۃ الاسلام اکیڈمی کے باصلاحیت، بیدار مغز ڈائریکٹر، شاب مؤفق مولانا محمدشکیب قاسمی صاحب کو مبارک باد دی اور ادارہ کی ترقی واستحکام کیلئے دعا فرمائی۔
حضرت مولانا وستانوی صاحب نے حجۃ الاسلام اکیڈمی کے قیام کو حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی ؒ کے علوم و افکار کی تسہیل تفہیم، تشریح او راشاعت کے لئے ایک انقلابی قدم قراردیا، اکیڈمی کی خدمات اور مستقبل میں اس کے علمی اور تحقیقی منصوبوں کے تئیں مفید مشوروں سے بھی نوازا۔
مولانا نے فرمایا:کہ حضرت نانوتوی ؒ کے علوم و افکار کی تشریح وتفہیم کے لئے دارالعلوم وقف دیوبند کے اندر حجۃ الاسلام اکیڈمی کے قیام کی شدید ضرورت تھی جس کے لئے فاضل نوجوان مولانا محمد شکیب قاسمی محرک ثابت ہوئے اور ادارہ کے نظام کو خوشگوار بنانے اور نظام تعلیم کو بہتر بنانے میں بھی موصوف کی سرگرمیاں لائق ستائش ہیں۔