Select Language
EN  |  UR  |  AR

    فوری لنکس  

تازہ خبریں

(دارالعلوم وقف میں جامعہ شارجہ سے شیخ عبدالسمیع بن محمد انیس کی آمد (۲۲جنوری۲۰۱۴)

 

دیوبند 22 جنوری (پریس ریلیز

آج صبح جامعہ شارجہ کے استاذ حدیث شیخ عبدالسمیع بن محمد انیس ایک وفد کے ساتھ دارالعلوم وقف دیوبندپہنچے جہاں ان کا استقبال ادارہ کے استاذ مولانا محمد شکیب قاسمی، مولانا محمد اسلام قاسمی اور مولانا نوشاد نوری قاسمی نے کیا۔ شیخ عبدالسمیع نے دارالعلوم وقف دیوبند کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے یہاں کی علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک پیشین گوئی کا مصداق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسند احمد میں یہ حدیث موجود ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ عنقریب ہند اور سندھ کی طرف بعثت ہوگی یعنی علم دین کی عظیم خدمت اور اشاعت ہوگی۔ شیخ نے حجۃ الاسلام اکیڈمی کے قیام پر بڑی خوشی کا اظہار کیا اور حجۃ الاسلام اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا محمد شکیب قاسمی اور ان کے رفقاء کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ششماہی عربی مجلہ وحدۃ الامۃ کی اشاعت کو ہندوستان میں تحقیقی کاموں کے حوالے سے ایک تاریخ ساز کارنامہ اور مثبت پہل قرار دی۔ اس موقع پرٍ حضرت شیخ سے مجلہ کی مجلس ادارت کی رکنیت کیلئے پیشکش کی تو انہوں نے اس کو بخوشی قبول کیا اور اس کو اپنے لئے سعادت سے تعبیر کیا۔ اس پر مولانا محمد شکیب قاسمی نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور شیخ نے علمی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں مرکزی جمعۃد کے جنرل سکریٹری مولانا سہیل قاسمی سمیت مولانا قمر شعبان ندوی وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پر مولانا مفتی محمد احسان صاحب ، مولانا عبد اللہ ابن القمر صاحب ، قاری محمد واصف صاحب، مولانا دلشاد قاسمی موجود رہے۔